اورنگ آباد کے ایشین اسپتال میں آگ سے افرا تفری، 9 نومولود بچوں سمیت 58 مریضوں کو بحفاظت بچا لیا گیا
اورنگ آباد کے ایشین اسپتال میں آگ سے افرا تفری، 9 نومولود بچوں سمیت 58 مریضوں کو بحفاظت بچا لیا گیا اورنگ آباد، 4 ستمبر (ہ س)۔ مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کے آکاش وانی چوک علاقے میں واقع ایشین اسپتال میں جمعہ کی صبح اچانک آگ لگنے سے افرا تفری
Asian Hospital Fire Patients Rescued


اورنگ آباد کے ایشین اسپتال میں آگ سے افرا تفری، 9 نومولود بچوں سمیت 58 مریضوں کو بحفاظت بچا لیا گیا

اورنگ آباد، 4 ستمبر (ہ س)۔ مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کے آکاش وانی چوک علاقے میں واقع ایشین اسپتال میں جمعہ کی صبح اچانک آگ لگنے سے افرا تفری مچ گئی۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی اسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسنگ عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نیونیٹل انٹینسیو کیئر یونٹ میں موجود 9 نومولود بچوں سمیت مجموعی طور پر 58 مریضوں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور معاملے کی جانچ جاری ہے۔

واقعے کی جانچ کر رہے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ جمعہ کی صبح آکاش وانی چوک میں واقع ایشین اسپتال کی پہلی منزل پر اچانک آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، پولیس، اسپتال کے عملے اور ایمبولینس ٹیم نے فوری طور پر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا۔ پہلی منزل پر زیر علاج تمام 58 مریضوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ ان میں نیونیٹل انٹینسیو کیئر یونٹ کے 9 نومولود بچے، جنرل وارڈ کے 36 مریض اور اسپیشل روم کے 13 مریض شامل تھے۔

نیونیٹل انٹینسیو کیئر یونٹ کے تمام 9 بچوں کو احتیاطی طور پر دوسرے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ ان میں سے 5 بچوں کو گھاٹی اسپتال، 3 بچوں کو ایم جی ایم اسپتال اور ایک بچے کو سنجیونی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تمام بچوں کی حالت محفوظ بتائی جا رہی ہے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، جس کے باعث آگ دوسرے وارڈوں اور اسپتال کی دیگر منزلوں تک نہیں پھیل سکی۔

آگ لگنے کی اصل وجہ کی سرکاری طور پر ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں آگ لگنے کے اسباب کا پتہ لگانے کے لیے مزید جانچ کر رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande