
رانچی، 3 ستمبر (ہ س)۔ جھارکھنڈ کے پانچ اضلاع میں 5 ستمبر کو موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، شمال مشرقی جھارکھنڈ کے دیوگھر، دمکا، گوڈا، پاکوڑ اور صاحب گنج میں شدید بارش کے ساتھ گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کے امکانات ہیں۔ اس دوران 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
موسم کی اس تبدیلی کے پیش نظر متعلقہ اضلاع کے لوگوں کو محتابط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ خاص طور پر بارش اور گرج چمک کے دوران انہیں کھلی جگہوں سے گریز کرنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق، پاکوڑ ضلع کے پاکوڑیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں سب سے زیادہ 61.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔ بارش اور ابر آلود موسم نے بھی کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کی۔
اس دوران ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت بہراگوڑہ میں 31.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ سب سے کم درجہ حرارت 20.4 ڈگری سیلسیس لاتیہار میں ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات کو دارالحکومت رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں صبح سے ہی بادل چھائے رہے۔ موسم میں خنکی محسوس ہوئی ۔ رانچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26.7 ڈگری اور کم سے کم 21.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران جمشید پور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.8 ڈگری اور کم سے کم 25.2 ڈگری، ڈالٹن گنج میں زیادہ سے زیادہ 28.8 ڈگری اور کم سے کم 25.1 ڈگری، بوکارو میں زیادہ سے زیادہ 30.5 ڈگری اور کم سے کم 24.6 ڈگری، جب کہ چائباسا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.4ڈگری اور کم سے کم 23.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، 5 ستمبر کو شمال مشرقی اضلاع میں تیز بارش، گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔اس کے پیش نظر لوگوں کو موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے اور احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد