
نئی دہلی، 20 ستمبر (ہ س)۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت کئی رہنماو¿ں نے اتوار کے روز ایشیائی کھیل 2026 میں بھارت کو پہلا تمغہ دلانے والی خواتین کھلاڑیوں کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ ان کھلاڑیوں نے 10 میٹر ایئر رائفل خواتین کی ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔
صدر مرمو نے ایکس پر لکھا، ”ایشیائی کھیل 2026 میں خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل ٹیم مقابلے میں سلور میڈل جیتنے پر ایلاوینیل و لاریون، وِدرشا کے ونود اور سونم اتم مسکر کو بہت بہت مبارک باد۔ آپ کی اس شاندار کامیابی نے ان کھیلوں میں بھارت کے لیے تمغوں کا کھاتہ کھولا ہے اور ملک کا وقار بلند کیا ہے۔ آپ کی مسلسل کامیابی کے لیے میری نیک خواہشات۔“
اوم برلا نے کہا کہ یہ کامیابی اس وقت مزید خاص ہو جاتی ہے، جب ایلاوینیل والاریون خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل کے انفرادی مقابلے میں بھی ایک اور چاندی کا تمغہ جیتتی ہیں۔ یہ بڑے پلیٹ فارم پر ان کی مسلسل عمدہ کارکردگی، تحمل اور عالمی معیار کی درست نشانہ بازی کا ثبوت ہے۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارتی خواتین کی ٹیم کی اس کامیابی سے ملک کو بے حد فخر ہوا ہے اور بھارت کے کھیلوں کے سفر میں ایک اور شاندار باب کا اضافہ ہوا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے کہا کہ بھارت نے ایشیائی کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیت کر اپنے تمغوں کا کھاتہ کھول لیا ہے۔ انہوں نے 10 میٹر ایئر رائفل خواتین کے ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ایلاوینیل والاریون، سونم اتم مسکر اور وِدرشا کے ونود کو مستقبل کے مقابلوں کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایلاوینیل ولاریون، سونم مسکر اور وِدرشا کے ونود پر مشتمل بھارتی تین رکنی ٹیم نے اتوار کے روز ایشیائی کھیل 2026 میں بھارت کو پہلا تمغہ دلایا۔ بھارتی ٹیم نے 10 میٹر ایئر رائفل خواتین کے ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ