ایم پی میں بس اور بلکر کی زوردار ٹکر، 3 افراد ہلاک اور 8 شدید زخمی
ایم پی میں بس اور بلکر کی زوردار ٹکر، 3 افراد ہلاک اور 8 شدید زخمی ریوا، 02 ستمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں قومی شاہراہ نمبر 39 پر بدھ کی شام تیز رفتار بلکر نے مسافروں سے بھری بس کو زوردار ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے
ریوا میں بس کو ٹکر مارنے کے بعد الٹا بلکر


ریوا میں بس اور بلکر کے تصادم کے بعد زخمیوں کو اسپتال پہنچاتے مقامی لوگ


ایم پی میں بس اور بلکر کی زوردار ٹکر، 3 افراد ہلاک اور 8 شدید زخمی

ریوا، 02 ستمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں قومی شاہراہ نمبر 39 پر بدھ کی شام تیز رفتار بلکر نے مسافروں سے بھری بس کو زوردار ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ کئی مسافر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق، حادثہ گڑھ تھانہ علاقے میں بدوار بس اسٹینڈ کے قریب بدھ کی شام تقریباً 5 بجے پیش آیا۔ ریوا سے سیدھی جا رہی بگھور ٹریولس کی بس کو بلکر نے پیچھے سے ٹکر ماری۔ اس کے بعد بلکر الٹ گیا، جبکہ بس سڑک کنارے کھائی میں جا گری۔ حادثے کے وقت بس میں تقریباً 40 مسافر سوار تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور راحت و بچاو کا کام شروع کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، ٹکر اتنی خوفناک تھی کہ بس کے پرخچے اڑ گئے۔ مقامی لوگوں نے فوراً پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ اور امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے بچاو کام شروع کیا گیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ایمبولینس اور دیگر گاڑیوں سے سنجے گاندھی اسپتال ریوا میں داخل کرایا گیا۔

پولیس کے مطابق، فی الحال جائے حادثہ پر راحت و بچاو کام جاری ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں مستعدی سے کام کر رہی ہیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے حالات پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande