
نئی دہلی، 19 ستمبر (ہ س)۔
دہلی کے موتی نگر علاقے میں ہفتہ کی علی الصبح ایک مکان میں لگنے والی آگ کے دوران ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کر دی۔
فائر بریگیڈ محکمہ کے مطابق یہ واقعہ علی الصبح تقریباً 3 بج کر 25 منٹ پر تلک نگر علاقے میں واقع شاہ پورہ کی گلی نمبر 11 میں پیش آیا۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر چار فائر ٹینڈرز بھیجے گئے۔ فائر بریگیڈ کے افسران بھی جائے وقوع پر پہنچے۔
افسران نے بتایا کہ آگ مکان کی نچلی منزل پر لگی تھی۔ آگ کے دوران وہاں رکھا ایل پی جی سلنڈر زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا، جس کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ فی الحال فائر بریگیڈ اور پولیس کی جانب سے حادثے سے متعلق دیگر پہلوو¿ں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ