ٹراویلس بس کی تباہ کن ٹکر، ایک شخص ہلاک، 50 سے زائد زخمی
حیدرآباد، 15 ستمبر (ہ س)۔ شمس آباد میں ایک تیز رفتار پرائیویٹ ٹراویلس بس نے بے قابو کنٹینر سے بچنے کی کوشش کے دوران قریب واقع بالاجی بھون ہوٹل میں ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں ہوٹل میں چائے پی رہے ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئ
ٹراویلس بس کی تباہ کن ٹکر، ایک شخص ہلاک، 50 سے زائد زخمی


حیدرآباد، 15 ستمبر (ہ س)۔ شمس آباد میں ایک تیز رفتار پرائیویٹ ٹراویلس بس نے بے قابو کنٹینر سے بچنے کی کوشش کے دوران قریب واقع بالاجی بھون ہوٹل میں ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں ہوٹل میں چائے پی رہے ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیون ہلز پرائیویٹ ٹراویلس کی بس شمس آباد کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ اچانک ایک کنٹینر بے قابوہوگیا۔ بس ڈرائیور نے کنٹینر سے ٹکر سے بچنے کی کوشش کی، تاہم بس قابو سے باہر ہوکرسڑک کے کنارے واقع بالاجی بھون ہوٹل میں جا گھسی۔

بس کی ہوٹل سے زوردار ٹکر کے نتیجے میں وہاں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حادثے کے وقت ایک شخص ہوٹل میں بیٹھ کر چائے پی رہا تھا، جو بس کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

حادثے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں میں بس کے مسافر اور ہوٹل میں موجود افراد بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور راحت و بچاؤ کی کارروائیاں شروع کردیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہاسپٹلوں میں منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

حادثے کے باعث ہوٹل کو بھی شدید نقصان پہنچا، جبکہ علاقے میں کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات اور کنٹینر کے بے قابو ہونے کے حالات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اور زخمیوں کی حالت سے متعلق مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande