علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طالبہ نے ڈاکٹر کرنی سنگھ فیڈریشن کپ 2026 میں طلائی تمغہ جیتا
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طالبہ نے ڈاکٹر کرنی سنگھ فیڈریشن کپ 2026 میں طلائی تمغہ جیتا علی گڑھ، 15 ستمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج کے شعبہ بایوکیمسٹری کی بی ایس سی، سالِ سوم کی طالبہ اور اترپردیش کی ٹیم میں شامل نبیلہ خان نے بیکا
نبیلا خان


علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طالبہ نے ڈاکٹر کرنی سنگھ فیڈریشن کپ 2026 میں طلائی تمغہ جیتا

علی گڑھ، 15 ستمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج کے شعبہ بایوکیمسٹری کی بی ایس سی، سالِ سوم کی طالبہ اور اترپردیش کی ٹیم میں شامل نبیلہ خان نے بیکانیر، راجستھان میں منعقدہ ڈاکٹر کرنی سنگھ جی رولر ڈربی فیڈریشن کپ 2026 میں طلائی تمغہ جیتا۔ اتر پردیش کی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی۔

ٹیم نے راجستھان کو 40-11، تلنگانہ کو 83-22اور کرناٹک کو36-5 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔قومی سطح کی اس چیمپئن شپ کا انعقاد رولر اسکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا نے کیا، جبکہ راجستھان اسکیٹ ایسوسی ایشن نے اس کی میزبانی کی۔ مقابلے میں کئی ریاستوں کی ٹیمیں شریک ہوئیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande