ضابطہ کا پورا مطالعہ کریں افسران ، کسی پر غلط کاروائی نہ ہو : چیف انویسٹی گیشن کمشنر
تادیبی کارروائی پر ماسٹر ٹرینر کی ٹریننگ ز، اب دیگر افسران اور ملازمین کو ضابطہ کی جانکاری دیں گےپٹنہ، 14 ستمبر(ہ س)۔جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کے تحت چیف انویسٹی گیشن کمشنر ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل و چیف انویسٹی گیشن کمشنر دیپک کمار سنگھ نے کہا
ضابطہ کا پورا مطالعہ کریں افسران ، کسی پر غلط کاروائی نہ ہو : چیف انویسٹی گیشن کمشنر


تادیبی کارروائی پر ماسٹر ٹرینر کی ٹریننگ ز، اب دیگر افسران اور ملازمین کو ضابطہ کی جانکاری دیں گےپٹنہ، 14 ستمبر(ہ س)۔جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کے تحت چیف انویسٹی گیشن کمشنر ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل و چیف انویسٹی گیشن کمشنر دیپک کمار سنگھ نے کہا کہ کسی بھی سطح کے ملازمین بطور خاص محکمہ جاتی تحقیقات کی ذمہ داری سنبھالنے والے افسران کو ضابطہ کا مکمل مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ اس کی سطح سے کسی بھی طرح کی بے ضابطگی نہ ہو اور کسی کے خلاف کوئی غلط کارروائی نہ ہو۔ تکنیک کو جاننا اور اس سے جڑے رہنا بہت ضروری ہے ۔ سنگھ پیرکو چیف انویسٹی گیشن کمشنر ڈائریکٹوریٹ اور انسٹی ٹیوٹ آف سکرٹریٹ ٹریننگ اینڈ مینجمنٹ (آئی ایس ٹی ایم)، نئی دہلی کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقدہ آل انڈیا سروسز اور بہار گورنمنٹ سرونٹ کی درجہ بندی، کنٹرول، اور اپیل رولز پر ایک تربیتی سیشن میں بطور ماسٹر ٹرینر تربیت حاصل کرنے والوں سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ پروگرام دشرتھ مانجھی انسٹی ٹیوٹ آف لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ اسٹڈیز کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل چیف سکرٹری نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ کا مقصد ہے کہ تربیت یافتہ جوبھی ماہرین نکلیں گے وہ تادیبی کارروائی سے متعلق ٹریننگ آزادانہ طور سے دے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس ٹی ایم کے ذریعہ تربیت یافتہ مضامین کے ماہرین کی دستیابی کے بعد پویری ریاست میں یہ ٹریننگ یومیہ دوبیچ کے حساب سے فراہم کی جارہی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہفتہ وار 10بیچ چلائے جارہے ہیں۔ ہماری کو شش ہے کہ اسے ہر ہفتہ 50 بیچ تک پہنچایا جائے ۔ سنگھ نے کہا کہ ٹرینراور ٹیچر کی جانب سے دی جانے والی جانکاری کا سامنے والا شخص قطعی سچ مانتا ہے۔ ایسے میں ٹرینر کی بھی بڑی ذمہ داری بن جاتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے منہ سے ایک بھی ایسا لفظ نہ نکلے جو غلط یا خامی والا ہو۔ اس کے لیے تمام ٹرینر کے لیے ضروری ہے کہ وہ قواعد و ضوابط کا تفصیل سے مطالعہ کریں۔پروگرام میں جناب ستیش تیواری نے سرکاری ملازمین کے خلاف کی جانے والی تادیبی کارروائی اور اس کے عمل کی تفصیلی وضاحت فراہم کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande