کیجریوال نے ہندی دیوس اور گنیش چترتھی پرنیک خواہشات کا اظہار کیا
نئی دہلی، 14 ستمبر (ہ س)۔ عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پیر کو ہندی دیوس اور گنیش چترتھی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔کیجریوال نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے ہندی دیوس کی مبارکباد دی اور کہا کہ ہندی صرف ایک زبان نہیں
KEJRIWAL-HINDI-GANESH-FESTIVAL


نئی دہلی، 14 ستمبر (ہ س)۔ عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پیر کو ہندی دیوس اور گنیش چترتھی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔کیجریوال نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے ہندی دیوس کی مبارکباد دی اور کہا کہ ہندی صرف ایک زبان نہیں بلکہ ہمارے رشتوں کو مضبوط کرنے والی ایک ڈور ہے۔ اس کے ذرے ذرے میں محبت اور احترام بسا ہوا ہے۔ یہی ہندی کی عظمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندی ہمارے ملک کا فخر ہے۔

ایک اور پوسٹ میں کیجریوال نے گنیش چترتھی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ”گنپتی بپا موریا۔“ انہوں نے ملک کے عوام کو گنیش چترتھی کے مقدس تہوار کی مبارکباد دی۔ انہوں نے دعا کی کہ وگھن ہرتا (تمام رکاوٹوں کو دور کرنے والے)گنیش سب کی زندگی سے دکھوں کو دور کریں اور ان کے گھروں میں خوشی اورخوشحالی لائیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande