وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے تیراندازی کے عالمی کپ میں طلائی تمغہ جیتنے والے بومادیورا کو مبارکباد دی
بھوپال، 14 ستمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے تیراندازی کے عالمی کپ 2026 کے تحت میکسیکو میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کرنے والے ملک کے باصلاحیت تیرانداز دھیرج بومادیورا کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے تیراندازی کے عالمی کپ میں طلائی تمغہ جیتنے والے بومادیورا کو مبارکباد دی


بھوپال، 14 ستمبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے تیراندازی کے عالمی کپ 2026 کے تحت میکسیکو میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کرنے والے ملک کے باصلاحیت تیرانداز دھیرج بومادیورا کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ بومادیورا نے تیراندازی کے عالمی کپ میں مردوں کی ریکرو مقابلے میں انفرادی طلائی تمغہ جیت کر ملک کے عوام کو فخر کا موقع فراہم کیا ہے۔ وہ اس مقابلے میں انفرادی طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی مرد ریکرو تیرانداز بھی بن گئے ہیں۔

ڈاکٹر یادو نے کہا کہ بومادیورا کی یہ کامیابی ان کی صلاحیت، انتھک محنت، پختہ عزم اور ملک کے لیے کچھ کر گزرنے کے جذبے کی علامت ہے۔

وزیر اعلیٰ نے انہیں مستقبل میں بھی اسی طرح بہترین کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھنے کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande