زیورات کی لالچ میں 85 سالہ موسی کا قتل، 40 دن بعد بھانجا گرفتار
زیورات کی لالچ میں 85 سالہ موسی کا قتل، 40 دن بعد بھانجا گرفتار جلگاؤں، 14 ستمبر (ہ س)۔ پارولا تعلقہ کے کرنجی بُدرک سے 40 روز قبل لاپتہ ہونے والی 85 سالہ وینتائی بائی گنپت مالی کے قتل کا معمہ لوکل کرائم برانچ نے حل کرلیا ہے۔ پولیس تفتیش میں سام
زیورات کی لالچ میں 85 سالہ خالہ کا قتل، 40 دن بعد بھانجا گرفتار


زیورات کی لالچ میں 85 سالہ موسی کا قتل، 40 دن بعد بھانجا گرفتار

جلگاؤں، 14 ستمبر (ہ س)۔ پارولا تعلقہ کے کرنجی بُدرک سے 40 روز قبل لاپتہ ہونے والی 85 سالہ وینتائی بائی گنپت مالی کے قتل کا معمہ لوکل کرائم برانچ نے حل کرلیا ہے۔ پولیس تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ زیورات کی لالچ میں ان کے سگے بھانجے نے ہی ان کا قتل کیا۔ گرفتار کیے گئے مشتبہ ملزم کی شناخت پرشانت اتم مالی عمر 40 سال ساکن مکٹی تعلقہ اور ضلع دھولیہ کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق وینتائی بائی مالی 3 اگست کی صبح اچانک لاپتہ ہوگئی تھیں۔ اس سلسلے میں 9 اگست کو پارولا پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی اطلاع درج کرائی گئی تھی۔ وینتائی بائی کے جسم پر سونے اور چاندی کے زیورات موجود ہونے کے باعث پولیس کو شروع ہی سے کسی سازش یا واردات کا شبہ تھا۔ اسی بنیاد پر پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کانت دھیورے نے لوکل کرائم برانچ کو متوازی طور پر تفتیش کرنے کی ہدایت دی۔

لوکل کرائم برانچ نے 2 ٹیمیں تشکیل دے کر پارولا، دھولیہ، املنیر، دھرنگاؤں، مکتائی نگر، یاول اور جَلگاؤں کے علاقوں میں تفتیش شروع کی۔ تقریباً 250 کلومیٹر کے علاقے میں تلاش مہم چلائی گئی اور 150 سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیج کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ فوٹیج میں 3 اگست کی صبح پرشانت مالی کو وینتائی بائی کے ساتھ دیکھا گیا۔ اس کے بعد دونوں کے کار میں سفر کرنے کی بھی معلومات سامنے آئیں، جس سے پولیس کا شبہ مزید مضبوط ہوگیا۔

تقریباً 40 دن تک جاری رہنے والی تفتیش کے بعد پولیس نے پرشانت مالی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔ پولیس کے مطابق پرشانت مالی بڑے قرض کی وجہ سے پریشان تھا اور اس نے زیورات حاصل کرنے کی لالچ میں وینتائی بائی کے قتل کی سازش تیار کی تھی۔ اس نے وینتائی بائی سے جھوٹ کہا کہ شرشولی میں ایک رشتہ دار کا انتقال ہوگیا ہے اور اسی بہانے انہیں اپنی کار میں بٹھایا۔

اس کے بعد پرشانت مالی انہیں دھرنگاؤں، املنیر اور دھولیہ کے مختلف علاقوں میں گھماتا رہا اور ان سے زیورات کا مطالبہ کیا۔ پولیس کے مطابق اس نے دھولیہ کے نندالے پھاٹے کے قریب ہائی وے پر رومال سے گلا گھونٹ کر وینتائی بائی کا قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ قتل کے بعد ملزم نے لاش کار کی ڈگی میں رکھ دی اور اگلے روز کانلدا پھاٹے کے قریب موجود سیمنٹ کی نالی میں لاش پھینک دی۔ ملزم کے بیان کی بنیاد پر پولیس نے کانلدا پھاٹے کے قریب سے وینتائی بائی کی لاش برآمد کرلی۔

تفتیش کے دوران ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے کچھ زیورات دھرنگاؤں، املنیر اور دھولیہ کے سناروں کو فروخت کیے تھے، جبکہ باقی زیورات فگنے علاقے میں چھپا کر رکھے ہیں۔ پولیس کی جانب سے اب زیورات سمیت دیگر متعلقہ مال مسروقہ اور شواہد برآمد کرنے کی کارروائی جاری ہے۔اس معاملے میں ابتدا میں بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 137 ذیلی دفعہ 2 اور 142 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اب قتل اور ثبوت مٹانے سے متعلق مزید دفعات شامل کرنے کا عمل جاری ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش پارولا پولیس کررہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande