جیل سپرنٹنڈنٹ کو لارنس بشنوئی گینگ کے نام پر جان سے مارنے کی دھمکی
ہریدوار، 13 ستمبر (ہ س)۔ضلع جیل ہریدوار کے سینئر جیل سپرنٹنڈنٹ کو لارنس بشنوئی گینگ کے نام پر جان سے مارنے کی دھمکی دیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دھمکی فون کال اور وہاٹس ایپ میسج کے ذریعے دی گئی۔ واقعے کے بعد جیل انتظامیہ میں کہرام برپا ہوگیا او
جیل سپرنٹنڈنٹ کو لارنس بشنوئی گینگ کے نام پر جان سے مارنے کی دھمکی


ہریدوار، 13 ستمبر (ہ س)۔ضلع جیل ہریدوار کے سینئر جیل سپرنٹنڈنٹ کو لارنس بشنوئی گینگ کے نام پر جان سے مارنے کی دھمکی دیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دھمکی فون کال اور وہاٹس ایپ میسج کے ذریعے دی گئی۔ واقعے کے بعد جیل انتظامیہ میں کہرام برپا ہوگیا اور جیل کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق دھمکی دینے والے شخص کی شناخت جیل میں قید ایک خاتون قیدی کے شوہر ہمانشو چڈھا کے طور پر بتائی جا رہی ہے۔ الزام ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کو جیل کے اندر فون پر بات کرنے سمیت دیگر غیر قانونی سہولیات فراہم کرنے کے لیے جیل حکام پر دباؤ ڈال رہا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ مطالبہ پورا نہ ہونے پر اس نے مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کا نام لیتے ہوئے سینئر جیل سپرنٹنڈنٹ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ فون کال کے علاوہ وہاٹس ایپ کے ذریعے بھی دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے۔معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سینئر جیل سپرنٹنڈنٹ کی شکایت پر پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس اب سرویلانس اور سائبر سیل کی مدد سے دھمکی دینے والے شخص کی لوکیشن اور دیگر تکنیکی معلومات حاصل کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق معاملے سے متعلق تمام حقائق کی جانچ کی جا رہی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ دھمکی کے بعد ضلع جیل کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا ہے اور نگرانی مزید بڑھا دی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande