
بجنور، 12 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع بجنور کے شیرکوٹ تھانہ علاقے کے پرماوالا گاوں میں ہفتہ کو گناسینٹر کے قریب ایک تیندوا پنجرے میں قید ہوگیا، جس کی اطلاع دیہی باشندوں نے پولیس اور محکمہ جنگلات کو دی۔ اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات کی ٹیم موقع پر پہنچی اورتیندوے کو اپنے ساتھ لے گئی۔ تیندوے کے پکڑے جانے کے بعد دیہی باشندوں نے راحت کی سانس لی۔
قابل ذکر ہے کہ اس علاقے میں کئی دنوں سے تیندوا نظر آ رہا تھا۔ اس کے بعد دیہی باشندوں کے مطالبے پر محکمہ جنگلات نے وہاں پنجرہ نصب کیا تھا، جس میں تیندوا پنجرے میں پھنس گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد