
ممبئی مضافاتی ضلع میں 29 ستمبر کو 18 مقامات پر روزگار میلوں کا انعقاد
ممبئی ، 12 ستمبر (ہ س)۔ ممبئی مضافاتی ضلع میں 29 ستمبر 2026 کو 18 مختلف مقامات پر پنڈت دین دیال اپادھیائے روزگار مہاکمبھ مہاراشٹر کے تحت روزگار میلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ممبئی مضافاتی ضلع کے کلکٹر سوربھ کٹیار نے روزگار کے خواہش مند نوجوان لڑکے اور لڑکیوں، صنعت کاروں اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے اداروں سے بڑی تعداد میں ان میلوں میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔
روزگار مہاکمبھ ریاست گیر سطح کا ایک اہم پروگرام ہے، جسے محکمہ ہنر مندی، روزگار، صنعت کاری اور اختراع کی جانب سے نافذ کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو روزگار، خود روزگار، ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔ ضلع کلکٹر سوربھ کٹیار نے کہا کہ ممبئی مضافاتی ضلع کے نوجوان اپنی تعلیمی قابلیت، ہنر اور دلچسپی کے مطابق دستیاب روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے ضلع کے ہر صنعت، کمپنی اور ادارے سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی خالی آسامیوں کا اندراج کرائیں اور اس پروگرام میں فعال طور پر حصہ لیں۔
ممبئی مضافاتی ضلع میں روزگار میلوں کے لیے مقرر کیے گئے مقامات یہ ہیں۔
لال جی مہروترا ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ، جوگیشوری ایسٹ، ممبئی 400060
اے آئی سی ایم ای یو ایس پرائیویٹ آئی ٹی آئی، ٹرومبے، مانخورد ایسٹ، ممبئی 400088
دی چلڈرنز ایڈ سوسائٹی آئی ٹی آئی، مانخورد ایسٹ، ممبئی 400088
سیپیو اینالیٹکس، باندرہ ویسٹ، ممبئی 400050
نوی جیون پولی ٹیکنک، بھانڈوپ ویسٹ، ممبئی 400078
سوبتی فاؤنڈیشن ممبئی، اندرا نگر، کانجورمارگ ایسٹ
کواسٹیک، بوریولی ویسٹ، ممبئی 400092
گورنمنٹ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، بوریولی، کاندیولی ویسٹ، ممبئی 400067
جھگڑو سنگھ چیریٹیبل ٹرسٹ کا ٹھاکور اسپیشلائزڈ ڈگری کالج، کاندیولی ویسٹ، ممبئی 400067
اٹلس اسکل ٹیک یونیورسٹی، کرلا ویسٹ، ممبئی 400070
کے جے سومیا پولی ٹیکنک، ودیا وہار ایسٹ، ممبئی 400077
شری نارائن گرو کالج آف کامرس خود مختار
بی ای تھری ہیومن ریسورسز مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، چیمبور ویسٹ، ممبئی 400089
اسورٹ ون کارپ سروسز لمیٹڈ، خیرانی روڈ، ساکی ناکا، ممبئی 400072
دی بمبئی اسمال انڈسٹریز ایسوسی ایشن، اندھیری ایسٹ، ممبئی 400093
ایل اے ٹیکنالوجیز، ضلع کلکٹر کے دفتر کے قریب، باندرہ ایسٹ، ممبئی 400051
اوشا متل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، سانتا کروز ویسٹ، ممبئی 400049
شریمتی پی این دوشی ویمنز کالج، کاما لین، گھاٹ کوپر ویسٹ
ان روزگار میلوں میں شرکت کے خواہش مند امیدواروں کو روزگار مہا سویم پورٹل یا ضلع دفتر کے ذریعے اپنا اندراج کرانا ہوگا۔ امیدواروں سے اپیل کی گئی ہے کہ میلے میں شرکت کے وقت اپنی تعلیمی اسناد بھی ساتھ لائیں۔
ممبئی مضافاتی ضلع کے ضلعی ہنر مندی ترقی، روزگار اور صنعت کاری رہنمائی مرکز کے اسسٹنٹ کمشنر شیلیندر بھگت نے بھی امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پیشگی رجسٹریشن مکمل کرکے ضروری تعلیمی دستاویزات کے ساتھ روزگار میلے میں شرکت کریں۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے