گھریلو پیداوار کی 7.8 فیصد مجموعی شرح نمو نئے ہندوستان کی اقتصادی طاقت کا ثبوت : ترون چُگ
نئی دہلی، یکم ستمبر (ہ س)۔ ملک کی معیشت کی 7.8 فیصد جی ڈی پی شرحِ نمو کو بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور مرکزی دفتر کے انچارج ترون چُگ نے نئے ہندوستان کی اقتصادی مضبوطی کی علامت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر جاری اقتصادی غیر یقینی صور
گھریلو پیداوار کی 7.8 فیصد مجموعی شرح نمو نئے ہندوستان کی اقتصادی طاقت کا ثبوت : ترون چُگ


نئی دہلی، یکم ستمبر (ہ س)۔ ملک کی معیشت کی 7.8 فیصد جی ڈی پی شرحِ نمو کو بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور مرکزی دفتر کے انچارج ترون چُگ نے نئے ہندوستان کی اقتصادی مضبوطی کی علامت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر جاری اقتصادی غیر یقینی صورتحال کے باوجود ہندوستانی معیشت کا اتنی تیز رفتاری سے بڑھنا ملک کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

چُگ نے کہا کہ دنیا اس وقت کئی اقتصادی چیلنجوں سے گزر رہی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور سپلائی چین سے متعلق مشکلات کا اثر کئی ممالک کی معیشتوں پر پڑا ہے۔ اس کے باوجود ہندوستان نے 7.8 فیصد اقتصادی شرحِ نمو درج کی ہے۔ انہوں نے اسے وزیر اعظم نریندر مودی کی مضبوط قیادت اور دوراندیش اقتصادی پالیسیوں پر ملک کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان مشکل حالات کو مواقع میں تبدیل کر رہا ہے۔ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت مسلسل مضبوط ہو رہی ہے اور ہندوستان ترقی کی نئی بلندیوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔

چُگ نے کہا کہ ہندوستان کی تیز اقتصادی ترقی یہ ظاہر کرتی ہے کہ ملک کی اقتصادی بنیاد مضبوط ہے۔ داخلی معیشت کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہندوستان عالمی سطح پر بھی اپنا کردار مسلسل مضبوط کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 7.8 فیصد کی مجموعی گھریلو پیداوار کی شرحِ نمو ’ترقی یافتہ ہندوستان‘ کے عزم کو آگے بڑھانے والی ایک اہم کامیابی ہے۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان آنے والے برسوں میں دنیا کی اہم اقتصادی طاقتوں میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande