ڈائمنڈ ہاربر میں سیاسی ہلچل، ترنمول لیڈروں کے خلاف پوسٹروں سے مچھی کھلبلی
جنوبی 24 پرگنہ، یکمستمبر (ہ س)۔ جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر میں منگل کی صبح ترنمول کانگریس کے کچھ لیڈروں کے خلاف پوسٹر ملنے سے علاقے میں سیاسی ہلچل تیز ہو گئی۔ ڈائمنڈ ہاربر میونسپلٹی کمپلیکس سمیت کئی اہم مقامات پر مقامی ترنمول کانگریس قائدین کے
ڈائمنڈ ہاربر میں سیاسی ہلچل، ترنمول لیڈروں کے خلاف پوسٹروں سے مچھی کھلبلی


جنوبی 24 پرگنہ، یکمستمبر (ہ س)۔ جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر میں منگل کی صبح ترنمول کانگریس کے کچھ لیڈروں کے خلاف پوسٹر ملنے سے علاقے میں سیاسی ہلچل تیز ہو گئی۔ ڈائمنڈ ہاربر میونسپلٹی کمپلیکس سمیت کئی اہم مقامات پر مقامی ترنمول کانگریس قائدین کے ناموں والے پوسٹر دیکھے گئے۔

پوسٹروں میں امت ساہا، گوتم ادھیکاری، شمیم احمد اور محبوب رحمان گائن سمیت کئی ترنمول کانگریس لیڈروں کے نامکا ذکر کیا گیا ہے۔ پوسٹروں میں امت ساہا کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ پوسٹر کس نے لگائے، اس پر علاقے میں سیاسی الزامات اور جوابی الزامات کا دور شروع ہوگیا ہے ۔

بی جے پی کے مقامی لیڈروں کا دعویٰ ہے کہ یہ پوسٹر بدعنوانی کے الزامات اور بی جے پی کارکنوں کے خلاف ماضی کے مظالم کے خلاف احتجاج کے لیے لگائے گئے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ یہ علاقہ طویل عرصے سے بدعنوانی سے دوچار ہے اور اس وقت کی ترنمول کانگریس کی حکومت کے تحت اپوزیشن پارٹی کے کارکنوں کو مختلف طریقوں سے ہراساں کیا گیا اورانہیں محروم رکھا گیا۔

بی جے پی لیڈروں کا دعویٰ ہے کہ ان الزامات کے خلاف احتجاج میں منگل کی صبح یکجہتی کے لیے پوسٹر لگائے گئے تھے۔

دریں اثنا، ترنمول کانگریس کے مقامی رہنماو¿ں نے پوسٹر میں لگائے گئے الزامات پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ مبینہ طور پر وہ اس معاملے پر عوامی سطح پر تبصرہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande