رامبن میں فوج نے اسکولی طالبات کے ساتھ رکشا بندھن کا تہوار منایا
جموں, 28 اگست (ہ س)۔ رکشا بندھن کے موقع پر میترا رامبن میں بھارتی فوج کے آرمی کیمپ میں شجاعت کے بندھن کے عنوان سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں رام بن ضلع کی تقریباً تین سو بیٹیوں نے راشٹریہ رائفلز کے جوانوں کے ساتھ شرکت کی۔تقریب کا مقصد فو
Rahi


جموں, 28 اگست (ہ س)۔ رکشا بندھن کے موقع پر میترا رامبن میں بھارتی فوج کے آرمی کیمپ میں شجاعت کے بندھن کے عنوان سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں رام بن ضلع کی تقریباً تین سو بیٹیوں نے راشٹریہ رائفلز کے جوانوں کے ساتھ شرکت کی۔تقریب کا مقصد فوج اور عوام کے درمیان باہمی محبت، اعتماد، تشکر اور قومی یکجہتی کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔ تقریب میں مختلف اسکولوں اور کالجوں کی طالبات کے علاوہ گرلز کبڈی و باکسنگ ٹیموں اور گورنمنٹ ڈگری کالج کرول کے این سی سی کیڈٹس نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر رکن اسمبلی رام بن ارجن سنگھ راجو، ڈپٹی کمشنر رام بن محمد الیاس خان اور راشٹریہ رائفلز ناچلانہ کے کمانڈنگ آفیسر سمیت دیگر معززین موجود تھے۔تقریب کے دوران رام بن کی بیٹیوں نے فوجی جوانوں کی کلائیوں پر راکھیاں باندھیں۔ راکھی کو فوج اور عوام کے درمیان باہمی احترام، اعتماد اور تشکر کی علامت قرار دیا گیا۔ مقررین نے فوج اور مقامی عوام کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

تقریب میں طالبات کے لیے ذاتی دفاع کا عملی مظاہرہ، اسلحہ کی نمائش اور خصوصی کیریئر آگاہی نشست بھی منعقد کی گئی۔ کیریئر آگاہی سیشن کے دوران طالبات کو بھارتی بری فوج، بحریہ اور فضائیہ میں خواتین کے لیے دستیاب مختلف مواقع سے آگاہ کیا گیا۔طالبات کو قیادت، قومی خدمت اور پیشہ ورانہ شعبوں میں آگے بڑھنے کے لیے بلند اہداف مقرر کرنے کی ترغیب بھی دی گئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande