جموں اسمارٹ سٹی لمیٹڈ نے پرائم منسٹر ای بس سیوا اسکیم کے تحت 25 نئی الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے معاہدہ کیا
جموں, 28 اگست (ہ س)۔ جموں شہر میں جدید، محفوظ اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے جموں اسمارٹ سٹی لمیٹڈ نے پرائم منسٹر ای بس سیوا اسکیم کے تحت 25 نئی الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے معاہدہ کیا ہے۔جموں اسمارٹ سٹی لمیٹڈ کے چیئرمین اور ڈویژنل
E bus


جموں, 28 اگست (ہ س)۔ جموں شہر میں جدید، محفوظ اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے جموں اسمارٹ سٹی لمیٹڈ نے پرائم منسٹر ای بس سیوا اسکیم کے تحت 25 نئی الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے معاہدہ کیا ہے۔جموں اسمارٹ سٹی لمیٹڈ کے چیئرمین اور ڈویژنل کمشنر رمیش کمار اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر دیوانش یادو نے دیگر افسران کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے۔

حکام کے مطابق نئی الیکٹرک بسوں کے چلنے سے شہر میں کاربن اخراج اور آلودگی میں کمی آئے گی اور مسافروں کو آرام دہ اور محفوظ سفری سہولت میسر ہوگی۔ان بسوں میں جی پی ایس لائیو لوکیشن ٹریکنگ، ایمرجنسی پینک بٹن، سی سی ٹی وی کیمرے اور نیشنل کامن موبلٹی کارڈ پر مبنی ڈیجیٹل ٹکٹنگ سسٹم جیسی جدید سہولیات دستیاب ہوں گی۔

بسوں کے آپریشن کے لیے ڈپو اور چارجنگ انفراسٹرکچر تیار کرنے کا کام بھی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے روزانہ سفر کرنے والے مسافروں، طلبہ اور ملازمین کو بہتر پبلک ٹرانسپورٹ سہولت حاصل ہوگی۔مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے لیے مجموعی طور پر 200 الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جن میں 100 جموں اور 100 سری نگر کے لیے مختص ہوں گی۔ اس سے قبل جموں میں 100 الیکٹرک بسیں بھگوتی نگر ڈپو سے مختلف روٹس پر چلائی جا رہیں ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande