
شملہ، 28 اگست (ہ س)۔ ہماچل پردیش کے شملہ ضلع کے رامپور علاقے میں جمعرات کی رات ایک کار سڑک سے پھسل کر پانی سے بھرے نالے میں جا گری۔ حادثے میں کار میں سوار ایک شخص کی موت ہوگئی، جبکہ کار چلا رہا اس کا بیٹا زخمی ہوگیا۔ حادثہ تکلیچ کے قریب پل کے نزدیک پیش آیا۔متوفی کی شناخت رامپور کے تکلیچ باشندہ نکّا رام (64) کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ حادثے میں ان کا بیٹا جگدیش چند (40) زخمی ہوا ہے۔رامپور تھانے میں حادثے کے سلسلے میں بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعات 281، 125(اے) اور 106(1) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے تکلیچ کے رہنے والے راجندر سنگھ کی تحریری شکایت کی بنیاد پر یہ کارروائی کی۔
شکایت کنندہ کے مطابق وہ یشپال کے ساتھ تکلیچ کے قریب پل کے پاس موجود تھا۔ اسی دوران رجسٹریشن نمبر HP63C-3943 والی ہنڈائی وینیو کار تکلیچ بازار کی جانب سے پل کی طرف آرہی تھی۔شکایت کے مطابق اچانک کار سڑک سے نیچے نالے میں جاگری۔ اس وقت نالے میں پانی بھرا ہوا تھا۔ کار چلا رہے جگدیش چند، ولد نکّا رام، کسی طرح گاڑی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ ان کے والد نکّا رام کار کے اندر پھنس گئے۔مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر نکّا رام کو کار سے باہر نکالا اور علاج کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر تکلیچ پہنچایا۔ اسپتال میں موجود طبی افسر نے معائنے کے بعد نکّا رام کو مردہ قرار دے دیا۔حادثے میں کار ڈرائیور جگدیش چند کو بھی چوٹیں آئیں۔ پولیس نے زخمی ڈرائیور کا طبی معائنہ کرایا اور اس کی میڈیکل رپورٹ حاصل کرلی ہے۔
پولیس کے مطابق عینی شاہد راجندر سنگھ کے بیان میں حادثے کی وجہ کار ڈرائیور جگدیش چند کی جانب سے مبینہ طور پر تیز رفتاری اور لاپروائی سے گاڑی چلانا بتائی گئی ہے۔ عینی شاہد کا بیان بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا کی دفعہ 173 کے تحت درج کیا گیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے حادثے کی اصل وجوہات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan