مرزا پور: تین گاؤں میں کچے مکانات گرنے سے میاں- بیوی سمیت چار افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی
مرزا پور، 20 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع مرزا پور میں مسلسل بارش کچے مکانوں میں رہنے والے خاندانوں کے لیے آفت بن گئی ہے۔مڑیہان تھانہ علاقے میں بدھ کی رات مختلف مقامات پر کچے مکانات اور دیوار گرنے سے چار افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ ان واقع
UP-HOUSES-COLLAPSED-4-DEATH


مرزا پور، 20 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع مرزا پور میں مسلسل بارش کچے مکانوں میں رہنے والے خاندانوں کے لیے آفت بن گئی ہے۔مڑیہان تھانہ علاقے میں بدھ کی رات مختلف مقامات پر کچے مکانات اور دیوار گرنے سے چار افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ ان واقعات سے گاوںمیں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

پٹیہرا پولیس چوکی کے دائرہ اختیار میں راجوہاں گاؤں میں بدھ کی دیر رات کچا مکان بھربھرا کر گرنے سے اس کے ملبے تلے دب کر ایک جوڑے کی موت ہوگئی۔ گاوں رہائشی 70 سالہ رماشنکر اور ان کی 65 سالہ بیوی اشوک کماری رات کا کھانا کھانے کے بعد مکان میں سو گئے تھے۔ رات بھر وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے درمیان اچانک مکان گر گیا، جس سے وہ دونوں دب گئے۔

بغل میں ٹین شیڈ کے نیچے سو رہے بیٹے اجے کو مکان منہدم ہونے کی معلومات ہوئی تو وہ دوڑ کر موقع پر پہنچااور گاؤں والوں کو اطلاع دی۔ تقریباً آدھے گھنٹے کی مشقت کے بعد گاؤں والوں نے دونوں کو ملبے سے نکالا اور انہیں مڑیہان کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

اسی چوکی کے علاقے میں ببھنی تھپنوا گاؤں میں بدھ کی رات کچا مکان منہدم ہونے سے ایک جوڑا ملبے تلے دب گیا۔ ٹیوب ویل والے گھر میں سو رہے62 سالہ کیولا دیوی اور اس کا 65 سالہ شوہر ہیرا حادثے کی زد میں آگئے۔ صبح جب راہگیروں کی نظر پڑی تو گاؤں والوں نے ملبہ ہٹایا۔ تب تک کیولا دیوی کا انتقال ہو چکا تھا۔ زخمی ہونے والی ہیرا کو مڑیہان کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دریں اثنا، بروندھا چوکی علاقے میں واقع نبوال گاؤں میں، 46 سالہ آشا دیوی اس وقت شدید زخمی ہوگئی جب ایک کچے مکان کی دیوار مسلسل بارش کی وجہ سے گر گئی۔ آشا دیوی اپنے شوہر لال بہاری کول کے ساتھ گھر میں سو رہی تھیں۔ لال بہاری رات کو ٹارچ لے کر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اٹھا، لیکن اس سے پہلے کہ وہ اپنی بیوی کو باہر نکلنے کے لیے محتاط کر پاتے، دیوار گر گئی اور آشا دیوی ملبے تلے دب گئیں۔

اہل خانہ اسے علاج کے لیے مرزا پور کے ڈویژنل اسپتال لے جارہے تھے، لیکن راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر بروندھا چوکی انچارج نریندر کمار یادو پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور لاش کا پنچنامہ بھرنے کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ مسلسل بارش کے درمیان پیش آئے ان واقعات سے گاو¿ں والوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ایک ہی تھانہ کی حدود میں مختلف مقامات پر پیش آنے والے حادثات میں چار افراد کے جاں بحق ہونے سے گاوں میں سوگ کا ماحول ہے۔ پولیس نے متعلقہ مقدمات میں ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande