وندے بھارت ٹرین نے دنیا کے بلند ترین ریل پُل کو سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے عبور کیا
جموں, 20 اگست (ہ س)۔ وندے بھارت ٹرین نے پہلی بار دریائے چناب پر تعمیر دنیا کے بلند ترین ریلوے پل کو تقریباً 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے عبور کیا ہے۔ یہ پیش رفت کٹرا۔بانہال ریلوے سیکشن پر ٹرینوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کرنے
Railway


جموں, 20 اگست (ہ س)۔ وندے بھارت ٹرین نے پہلی بار دریائے چناب پر تعمیر دنیا کے بلند ترین ریلوے پل کو تقریباً 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے عبور کیا ہے۔ یہ پیش رفت کٹرا۔بانہال ریلوے سیکشن پر ٹرینوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کرنے کی وزارتِ ریلوے کی منظوری کے بعد ہوئی۔ریلوے حکام کے مطابق ماتا ویشنو دیوی کٹرا سے بانہال تک 111 کلومیٹر طویل نئے براڈ گیج ریلوے سیکشن پر اب ٹرینیں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے چل سکیں گی۔ اس سے قبل کٹرا سنگلدان سیکشن پر رفتار کی حد 85 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ سنگلدان۔بانہال سیکشن پر 75 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

شمالی ریلوے کے مطابق رفتار میں اضافے کی منظوری تمام مقررہ حفاظتی شرائط کی تکمیل کے بعد دی گئی ہے۔جموں کے سینئر ڈویژنل کمرشل منیجر اُچت سنگھل نے کہا کہ ٹرینوں کی رفتار میں اضافے سے سفر کا وقت کم ہونے کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے درمیان رابطہ مزید بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے مسافروں کو تیز، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات میسر آئیں گی اور خطے میں سیاحت، تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ریلوے حکام کے مطابق نئی رفتار حد کے نفاذ کے بعد ماتا ویشنو دیوی کٹرا سے بانہال کے درمیان سفر کا دورانیہ مزید کم ہونے کی توقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande