
منڈی، 20 اگست (ہ س)۔ منڈی-کلو ہائی وے پر دواڑا نمبر ٹنل میں جمعرات کی صبح تقریبا ڑھے چھ بجے دو ٹرک آمنے سامنے ٹکرا گئے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین افراد کے ہلاک اورتقریبا چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
حادثے کے بعد زخمیوں کو علاج کے لیے نگوی سول اسپتال لے جایا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور راحت اور بچاو کی کارروائیاں شروع کرنے کے علاوہ حادثے کی وجہ کی تحقیقات شروع کر دی۔پولیس مرنے والوں اور زخمیوں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مرنے والوں اور زخمیوں کی تعداد اور ان کی شناخت کے بارے میں سرکاری تصدیق کا فی الحال انتظار ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی