
۔یوم آزادی پر اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے سامنے منعقدہ مرکزی تقریب میں ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے
لکھنؤ، 15 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو اتر پردیش ودھان بھون کے سامنے منعقدہ ایک پرشکوہ تقریب کے دوران پرچم کشائی کی۔ اس میں مختلف ریاستوں کے فنکاروں کی طرف سے دلکش پیش کش دیکھنے کو ملی۔ یوم آزادی کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی نے اپنی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اتر پردیش کے بغیر جدوجہد آزادی کا تصور نہیں کیا جا سکتا، اسی طرح وکست بھارت کا خواب بھی اتر پردیش کے بغیر ادھورا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پرجلد ہی نئی یوتھ پالیسی لانے کا اعلان کیا۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آج کا دن سچائی اور عدم تشدد کےعلمبردار مہاتما گاندھی، نیتا جی سبھاش چندر بوس، سردار ولبھ بھائی پٹیل، ڈاکٹر امبیڈکر، ہندوستان کے پہلے صدر اور آئین ساز اسمبلی کے چیئرمین ڈاکٹر راجندر پرساد اور عظیم انقلابیوں، مجاہدین آزادی کی یادوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں سب کچھ قربان کر دیا اور متحد اور بہتر ہندوستان کی تعمیر کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو مسلسل پورا کیا۔
یوگی نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد اتر پردیش کے بغیر ادھوری سمجھی جائے گی۔ منگل پانڈے سے لے کر جھانسی کی رانی لکشمی بائی، بہادر خاتون اونتی بائی لودھی، جھلکاری بائی، ا±دا دیوی پاسی ہوں یا پھر آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے والوں کی ایک لمبی قطار ہے۔ چندر شیکھر آزاد، ٹھاکر روشن سنگھ، تاتیا ٹوپے، دھن سنگھ اور دیگر نے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔ ان انقلابیوں نے اتر پردیش کی سرزمین پر پہلی جدوجہد آزادی کو ریاست اور ملک کی سرزمین تک پہنچانے کا کام کیا اور اس کا نتیجہ آزادی ہے۔ اس موقع پر ملک کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے بہادرسپوتوں کو میں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ 15 اگست 1947 کو ہمیں آزادی حاصل تو ہوئی لیکن آزادی کے ساتھ ہی ناخواندگی، عدم مساوات، عدم تحفظ، غربت، پسماندگی، ذات پرستی اور خوشامد کی سیاست کے مسائل کو بھی اپنے پیچھے چھوڑ کر گئی ۔ اس لیے گزشتہ نو برسوں میں حکومت نے ان عدم مساوات کو دور کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ اتر پردیش نہیں روک سکتا۔ آج اس نے نئی بلندیوں تک پہنچنے کا سفر شروع کر دیا ہے۔ زراعت سے لے کر صنعت تک، دفاع سے لے کر اس کی نوجوان قوت تک نے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ آج، اتر پردیش نہ صرف بدل رہا ہے بلکہ ملک کی سمت کو تشکیل دینے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
وزیر اعظم کے سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے منتر کے ساتھ، اتر پردیش اپدرو(انتشار) پردیش سے بدل کر اتسو پردیش بن گیا ہے۔ اتر پردیش کو اب کوئی بیمار ریاست نہیں مانتا۔ اس کی گنتی اب ہندوستان کے گروتھ انجن کے طور پر ہوتی ہے۔ اتر پردیش نے اپنی معیشت کو تین گنا بڑھا یا ہے۔ خواتین کی افرادی قوت میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ اتر پردیش کو اب ایک ضلع، ایک مافیا کے طور پر نہیں جانا جاتا ہے بلکہ ایک ضلع، ایک پروڈکٹ اور ایک ضلع، ایک میڈیکل کالج کے طور پر جانا جاتا ہے۔
اچھی طرز حکمرانی کے نتیجے میں 50 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز سامنے آئی ہیں جس کے نتیجے میں 65 لاکھ لوگوں کو روزگار ملا ہے۔ نو برسوں میں نو لاکھ سے زائد نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں ملی ہیں۔ 96 لاکھ ایم ایس ایم ای یونٹ اور 22 ہزار صنعتیں ریاست کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ آج ریاست میں سرمایہ کاری اور اختراع کے نئے دروازے کھل رہے ہیں۔ آپریشن کایاکلپ نے پرائمری اسکولوں میں سہولیات کودستیاب کر ایا ہے۔ اسکول چھوڑنے کی شرح 19 فیصد سے کم ہو کر صرف تین فیصد رہ گئی ہے۔ اساتذہ اور تعلیمی عملے کے اہل خانہ کے لیے کیش لیس طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
یوپی حکومت جلد ہی نئی یوتھ پالیسی متعارف کرائے گی
نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ ریاست ان کی توانائی سے ہی ترقی کر رہی ہے۔ ہماری حکومت نے نقل مافیا کے خلاف بڑ کارروائی کی ہے۔ نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ہر گاو¿ں میں اوپن جم کھولے جا رہے ہیں۔ ہر ضلع میں اسٹیڈیم بن رہے ہیں۔ اتر پردیش حکومت جلد ہی ایک نئی یوتھ پالیسی متعارف کرنے جا رہی ہے۔ اس پالیسی کے ذریعہ ریاست کے نوجوانوں کو مزید مضبوطی فراہم کرنے میں ہمیں مدد ملے گی۔ اسی طرح وزیر اعلیٰ یوگی نے مرکز میں نریندر مودی اور اتر پردیش میں ان کی اپنی حکومت کی کامیابیوں کی تفصیل بتائی۔
وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ وکست بھارت کا خواب تب ہی پورا ہو گا جب وکست اتر پردیش ہوگا۔ 25 کروڑ لوگ اس کے لیے اجتماعی کوشش کریں گے۔ وزیر اعلی یوگی نے اس موقع پر شہیدوں کے اہل خانہ کو بھی اعزاز سے نوازا۔ تقریب کا اختتام ترنگے غباروں کو آسمان میں چھوڑ کر ہوا۔
اس سے پہلے، اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے سامنے منعقد ہونے والی مرکزی یوم آزادی کی تقریبات میں اتر پردیش، اتراکھنڈ، بہار، چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، جموں اور کشمیر اور مدھیہ پردیش سمیت کئی دیگر ریاستوں کا نظارہ دیکھنے کو ملا۔ مختلف ریاستوں کے فنکاروں کی دلکش پیش کش نے حاضرین کے جوش میں اضافہ کر دیا۔
اس موقع پر قانون ساز کونسل کے چیئرمین کنور مانویندر سنگھ، نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک، لکھنو¿ کی میئر سشما کھرکوال، ایم ایل سی ڈاکٹر مہیندر سنگھ، ڈاکٹر لال جی پرساد نرمل سمیت دیگر لیڈران اور ریاست کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد