
سرینگر15 اگست (ہ س )۔
یوم آزادی کی تقریبات سے قبل سری نگر سمیت وادی کے اطراف و اکناف میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم کے ارد گرد کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے، جموں و کشمیر پولیس اور بی ایس ایف کے اہلکار اہم مقامات پر تعینات تھے ۔ سیکورٹی فورسز تقریبات سے قبل سخت حفاظتی اقدامات کے تحت علاقے میں داخل ہونے والے لوگوں کی سخت تلاشی اور چیکنگ کر رہے ہیں۔ یوم آزادی کی تقریب کے ہموار اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے حکام سخت نگرانی کر رہے ہیں اور حفاظتی انتظامات کو مضبوط کر دیا ہے۔شہر سے لے کر دوسرے اضلاع کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کۓ گئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir