مغربی ریلوے کے بوریولی اور بھائیندر کے درمیان چار گھنٹے کا جمبو بلاک
مغربی ریلوے کے بوریولی اور بھائیندر کے درمیان چار گھنٹے کا جمبو بلاکممبئی ، 14 اگست (ہ س)۔ مغربی ریلوے کی جانب سے ریلوے پٹری، سگنلنگ نظام اور اوپری برقی سازوسامان کی دیکھ بھال کے لیے بوریولی اور بھائیندر اسٹیشنوں کے درمیان مضافاتی ریلوے سیکشن پر
Western Railway Jumbo Block


مغربی ریلوے کے بوریولی اور بھائیندر کے درمیان چار گھنٹے کا جمبو بلاکممبئی ، 14 اگست (ہ س)۔ مغربی ریلوے کی جانب سے ریلوے پٹری، سگنلنگ نظام اور اوپری برقی سازوسامان کی دیکھ بھال کے لیے بوریولی اور بھائیندر اسٹیشنوں کے درمیان مضافاتی ریلوے سیکشن پر چار گھنٹے کا جمبو بلاک لیا جائے گا۔ یہ بلاک 15 اور 16 اگست کی درمیانی شب نافذ رہے گا۔ مغربی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشنز آفیسر ونیت ابھیشیک کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اپ اور ڈاؤن سست لائنوں پر رات ساڑھے بارہ بجے سے صبح ساڑھے چار بجے تک جمبو بلاک ہوگا۔بلاک کے دوران اپ سست لائن کی تمام مضافاتی ٹرینیں ویرار اور وسئی روڈ سے بوریولی اور گوریگاؤں کے درمیان اپ فاسٹ لائن پر چلائی جائیں گی۔ اسی طرح ویرار کی سمت جانے والی ڈاؤن سست لائن کی تمام ٹرینیں گوریگاؤں سے وسئی روڈ اور ویرار کے درمیان ڈاؤن فاسٹ لائن پر چلائی جائیں گی۔ جمبو بلاک کے باعث اس دوران کچھ مضافاتی ٹرین خدمات منسوخ رہیں گی۔ منسوخ کی جانے والی ٹرینوں کی تفصیلی فہرست مضافاتی ریلوے سیکشن کے تمام اسٹیشنوں پر دستیاب ہوگی، تاکہ مسافر اپنی آمدورفت کی منصوبہ بندی کرسکیں۔ مغربی ریلوے نے واضح کیا ہے کہ اتوار 16 اگست کو دن کے وقت کوئی بلاک نہیں لیا جائے گا۔ مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ رات کے وقت سفر کرتے ہوئے جمبو بلاک کے باعث ٹرینوں کے راستوں میں ہونے والی تبدیلیوں اور منسوخ خدمات کو مدنظر رکھیں۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande