صنعت اور سرمایہ کاری میں مہاراشٹر ملک میں سرفہرست: بی جے پی
ممبئی، 14 اگست (ہ س) مہاراشٹر صنعت اور سرمایہ کاری کے معاملے میں ملک کی سرفہرست ریاست ہے اور ریاست سے صنعتوں کے مبینہ انخلا کے بارے میں اپوزیشن کی جانب سے پیش کی جانے والی منفی تصویر حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی۔ یہ دعویٰ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی
Maharashtra Industry Investment Number One


ممبئی، 14 اگست (ہ س) مہاراشٹر صنعت اور سرمایہ کاری کے معاملے میں ملک کی سرفہرست ریاست ہے اور ریاست سے صنعتوں کے مبینہ انخلا کے بارے میں اپوزیشن کی جانب سے پیش کی جانے والی منفی تصویر حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی۔ یہ دعویٰ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی چیف ترجمان نوناتھ بان نے جمعہ کو بی جے پی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔

نوناتھ بان نے کہا کہ مالی سال 2025 تا 2026 کے دوران مہاراشٹر میں 41,525 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی قیادت میں مہاراشٹر غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے والی ملک کی اہم ریاستوں میں شامل ہے۔ ان کے مطابق ملک میں فعال کمپنیوں کی تعداد مالی سال 2015 تا 2016 میں 6 لاکھ 78 ہزار تھی، جو بڑھ کر 2026 میں 21 لاکھ 17 ہزار ہوگئی ہے۔

بی جے پی ترجمان نے شیوسینا یو بی ٹی کے رہنما آدتیہ ٹھاکرے اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد پوار گروپ کے رہنما روہت پوار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دونوں رہنماؤں کی جانب سے مہاراشٹر کی صنعتی صورتحال کی منفی تصویر پیش کی جارہی تھی، تاہم دستیاب اعداد و شمار نے ان دعوؤں کی حقیقت واضح کردی ہے۔ نوناتھ بان نے الزام لگایا کہ ادھو ٹھاکرے کے وزیر اعلیٰ رہنے کے دوران کئی کمپنیاں مغربی بنگال اور گجرات منتقل ہوگئی تھیں۔ ان کے مطابق اس وقت صنعتی شعبے کے ساتھ مناسب رابطہ نہیں رکھا گیا، جبکہ موجودہ حکومت صنعت کاروں کے ساتھ مسلسل اجلاس کررہی ہے اور بڑی سرمایہ کاری مہاراشٹر میں لانے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کی ترقی کا سفر جاری ہے اور ریاست صنعت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے اور تعلیم کے شعبوں میں ملک میں اپنی سرفہرست پوزیشن برقرار رکھے گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande