کھرگے کی موجودگی والے اسٹیج کے مبینہ شدھی کرن کی کشور بورکر نے مذمت کی
امراوتی، 14 اگست (ہ س) کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے کے اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں رام لیلا میدان پر منعقدہ جلسے کے بعد ان کی موجودگی والے اسٹیج کا مبینہ طور پر شدھی کرن کیے جانے کے واقعے پر مہاراشٹر پردیش کانگریس کمی
Kishor Borkar Condemns Purification Of Stage


امراوتی، 14 اگست (ہ س) کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے کے اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں رام لیلا میدان پر منعقدہ جلسے کے بعد ان کی موجودگی والے اسٹیج کا مبینہ طور پر شدھی کرن کیے جانے کے واقعے پر مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری کشور بورکر نے سخت مذمت کی ہے۔کشور بورکر نے الزام عائد کیا کہ ملکارجن کھرگے دلت برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے ذات پات کی ذہنیت کے تحت اسٹیج کا شدھی کرن کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ انسانیت کے لیے باعث شرم ہے اور جدید ہندوستان کی ترقی پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔

بورکر نے کہا کہ بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے آئین کے ذریعے ملک میں مساوات، بھائی چارے اور سماجی انصاف کی اقدار کو مضبوط کیا، لیکن اس طرح کے واقعات مساوات کے نظریے کو دھچکا پہنچاتے ہیں۔ آزادی کے کئی دہائیوں بعد بھی اگر ذات پات کے امتیاز کی ذہنیت کے باعث ایسے واقعات پیش آتے ہیں تو یہ تشویش کی بات ہے کہ ملک ترقی کی جانب بڑھنے کے بجائے پیچھے جارہا ہے۔انہوں نے واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ بورکر نے بتایا کہ اس سلسلے میں مرکزی وزارت داخلہ سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی اور نیشنل ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کھوبراگڑے گروپ کی جانب سے ضلع کلکٹر کو یادداشت پیش کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande