جے پی ایس سی کی سابق رکن اجیتا بھٹاچاریہ رانچی میں سی آئی ڈی کے دفتر پہنچیں
رانچی، 10 اگست (ہ س)۔ جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) کے امتحان میں بے ضابطگیوں کی جانچ کر رہے کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے سمن کے بعد جے پی ایس سی کی سابق رکن ڈاکٹر اجیتا بھٹاچاریہ پیر کو پوچھ گچھ کے لیے یہاں سی آئی ڈی کے دفت
JH-FORMER-JPSC-MEMBER-ARRIVED-AT-CID-OFFICE-FOR-QU


رانچی، 10 اگست (ہ س)۔ جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) کے امتحان میں بے ضابطگیوں کی جانچ کر رہے کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے سمن کے بعد جے پی ایس سی کی سابق رکن ڈاکٹر اجیتا بھٹاچاریہ پیر کو پوچھ گچھ کے لیے یہاں سی آئی ڈی کے دفتر پہنچیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جے پی ایس سی کے تینوں اراکین کو سی آئی ڈی کی جانب سے سمن بھیجا گیا تھا۔ سمن کے بعد تینوں اراکین نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اب جانچ ایجنسی ان سے امتحانی عمل اور مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق مختلف مسائل پر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جے پی ایس سی امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملوں کی جانچ سی آئی ڈی کر رہی ہے۔ تحقیقات کے دوران کمیشن سے وابستہ اہلکاروں اور ملازمین سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔ اس سلسلے میں سابق رکن اجیتا بھٹاچاریہ کو آج سی آئی ڈی دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande