
نئی دہلی، 9 جولائی (ہ س)۔
گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ آج کی ٹریڈنگ کی شروعات بھی مضبوطی کے ساتھ ہوئی۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد، خریداروں نے اپنی خریداری میں تیزی لائی، جس کے نتیجے میں سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس میں اضافہ ہوا۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد، سینسیکس اور نفٹی 0.68 فیصد کے اضافے کے ساتھ تجارت کر رہے تھے۔
شروعاتی گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد اسٹارک مارکیٹ کی بڑی کمپنیوں میں سے ایٹرنل،سن فارما سیوٹیکلس،بھارتی ایئرٹیل،میکس ہیلتھ کیئر اور نیسلے کے شیئر ا سٹاک مارکیٹ کی سرکردہ کمپنیوں میں سے، 3.91 فیصد سے لے کر 1.74 فیصد تک کے اضافے کے ساتھ ٹریڈ کر رہے تھے۔ دوسری طرف، انفوسس، ہنڈالکو انڈسٹریز، ڈاکٹر ریڈی لیبارٹریز، ٹی سی ایس، اور ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کے حصص 1.87 فیصد سے 0.90 فیصد تک گراوٹ کے ساتھ ٹریڈ کر رہے تھے۔
ابھی تک کے کاروبار میں اسٹاک مارکیٹ میں 2,725 شیئرز ایکٹیو ٹریڈ نگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 2,364شیئرفائدہ کے ساتھ سبز رنگ میں ٹریڈ کر رہے تھے۔ جب کہ 361 سرخ رنگ میں نقصان کے ساتھ ٹریڈ کر رہے تھے ۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 اسٹاکس میں سے 22 خرید سپورٹ کے ساتھ سبز رنگ میں ٹریڈ کر رہے تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو¿ کے باعث آٹھ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی رہی۔ نفٹی میں شامل 50 اسٹاکس میں سے 37 سبز رنگ میں ٹریڈ کر رہے تھے، جبکہ 13 سرخ رنگ میں ٹریڈ کر رہے تھے۔
بی ایس ای سینسیکس آج 72.54 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 76,576.14 پر کھلا۔ جیسے ہی ٹریڈنگ شروع ہوئی، خریداروں نے انڈیکس کی نقل و حرکت کو بڑھاتے ہوئے خریداری کا سلسلہ شروع کیا۔ تاہم، پرافٹ بکنگ کی وجہ سے کبھی کبھار معمولی فروخت ہوئی تھی۔ اس کے باوجود، انڈیکس کی حرکت بڑی حد تک متاثر نہیں ہوئی۔ مسلسل خرید و فروخت کے درمیان، سینسیکس ٹریڈنگ کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح 10:15 بجے 517.93 پوائنٹس کے ساتھ 77,021.53 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح این ایس ای نفٹی بھی 46.90 پوائنٹس کے ساتھ 23,928.95 پر کھلا۔ جیسے ہی مارکیٹ کھلی، پورے بورڈ میں خریداری شروع ہوگئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی نقل و حرکت میں اضافہ ہوا۔ اگرچہ فروخت کی معمولی لہر تھی، لیکن خریداری کی رفتار اتنی مضبوط تھی کہ انڈیکس مضبوط ہوتا چلا گیا۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی ایک گھنٹے کی تجارت کے بعد صبح 10:15 بجے نفٹی 163.55 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,045.60 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
اس سے قبل گزشتہ کاروباری دن بدھ کو سینسیکس 1,677.12 پوائنٹ یعنی 2.15 فیصد کے نقصان کے ساتھ 76,503.60 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ جبکہ نفٹی نے بدھ کو 516.65 پوائنٹس یعنی 2.12 فیصد کی کمی کے ساتھ 23,882.05 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کا اختتام کیاتھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ