
نئی دہلی ،13جولائی (ہ س )۔
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام آج بتاریخ 14/جولائی 2026 کوشام 5/بجے غالب توسیعی خطبے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے بتایا کہ غالب انسٹی ٹیوٹ ہر سال غالب توسیعی خطبے کا انعقاد کرتا ہے۔ اس خطبے میں ہر سال علم و ادب کی کسی اہم شخصیت کو بطور خطیب مدعو کیا جاتا ہے۔ اس سال یہ خطبہ سابق صدر شعبہ ¿ انگریزی جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر انیس الرحمن پیش کریں گے۔ ان کے خطبے کا موضوع ہے ”غالب کی پذیرائی: ماورائے اردو زبان“ خطبے کی صدارت غالب انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی کریں گے۔ پروفیسر انیس الرحمن کی علمی شخصیت اور موضوع کی اہمیت کے پیش نظر کثیر تعداد میں لوگوں کی آمد متوقع ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais