مدھیہ پردیش نے 24 گھنٹے قابلِ تجدید توانائی فراہم کرنے کی شروعات کی: موہن یادو
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے نئی دہلی میں منعقدہ پری بڈ میٹنگ سے ورچوئلی خطاب کیا بھوپال، یکم جولائی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش حکومت نے 24 گھنٹے قابلِ تجدید توانائی فراہم کرنے کے پُرعزم منصوبے کا آ
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے نئی دہلی میں منعقدہ پری بڈ میٹنگ سے ورچوئلی خطاب کیا


وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے نئی دہلی میں منعقدہ پری بڈ میٹنگ سے ورچوئلی خطاب کیا

بھوپال، یکم جولائی (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش حکومت نے 24 گھنٹے قابلِ تجدید توانائی فراہم کرنے کے پُرعزم منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔ مدھیہ پردیش، صاف ستھری توانائی کے شعبے میں ایک نئے باب کا آغاز کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ داووس میں کیے گئے اعلان کے مطابق ریاست، 24 گھنٹے ماحول دوست (گرین) توانائی دینے کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو 24 گھنٹے قابلِ تجدید توانائی منصوبے کے لیے مدھیہ پردیش بھون نئی دہلی میں بدھ کے روز منعقدہ پری بڈ میٹنگ سے دارالحکومت بھوپال میں واقع سَمتو بھون (وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ) سے ورچوئل ذریعے سے خطاب کر رہے تھے۔ نئی دہلی میں ہوئی میٹنگ میں جدید اور قابلِ تجدید توانائی کے وزیر راکیش شکلا، ایڈیشنل چیف سکریٹری منو شریواستو اور مختلف کمپنیوں کے نمائندے موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریوا الٹرا میگا سولر پروجیکٹ نے ملک میں سب سے کم سولر ٹیرف قائم کر کے ہندوستان کو عالمی سطح پر ایک نئی پہچان دلائی۔ شاجاپور-نیمچ سولر پارکس نے 2.14 روپے فی یونٹ کا ریاست میں سب سے کم ٹیرف حاصل کیا۔ حال ہی میں مرینا کے 4 گھنٹے کے اسٹوریج پلس پروجیکٹ کے لیے 2.70 روپے فی یونٹ پر پی پی اے ہوا، جو ملک کے سب سے زیادہ مسابقتی توانائی ذخیرہ کرنے والے منصوبوں میں سے ایک ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت سرمایہ کاروں کو شفاف پالیسیاں، فوری فیصلے اور بہترین انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے ملک و بیرونِ ملک کے سرمایہ کاروں سے مدھیہ پردیش کے اس توانائی انقلاب کا حصہ بننے کی اپیل کی۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت کا مقصد صرف منصوبے قائم کرنا نہیں ہے بلکہ گرین انرجی، توانائی کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے شعبے میں مدھیہ پردیش کو ملک کی صفِ اول کی ریاست بنانا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے یقین ظاہر کیا کہ ریوا الٹرا میگا سولر پروجیکٹ اور تمام شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں سے 24 گھنٹے قابلِ تجدید توانائی کا یہ منصوبہ ہندوستان کے توانائی کے تحفظ اور گرین ڈیولپمنٹ کی سمت میں تاریخی ثابت ہوگا۔ نئی دہلی کی پری بڈ میٹنگ میں ٹاٹا پاور، ریلائنس انرجی، ٹورینٹ پاور، جندل رینیوایبل، این ٹی پی سی، اڈانی گرینز، ہندوستان پاور، مہندرا سسٹم وغیرہ کے نمائندے موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande