ہند -انڈونیشیا مشترکہ کمیشن کا اجلاس: وزرائے خارجہ نے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا
نئی دہلی، 7 جون (ہ س):۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اتوار کو نئی دہلی میں انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیونو کے ساتھ 8ویں ہندوستان-انڈونیشیا جوائنٹ کمیشن میٹنگ (جے سی ایم) کی مشترکہ صدارت کی۔ وزارت خارجہ کے مطابق، دونوں وزراء نے ہندوستان-انڈونی
ہند -انڈونیشیا مشترکہ کمیشن کا اجلاس: وزرائے خارجہ نے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا


نئی دہلی، 7 جون (ہ س):۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اتوار کو نئی دہلی میں انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیونو کے ساتھ 8ویں ہندوستان-انڈونیشیا جوائنٹ کمیشن میٹنگ (جے سی ایم) کی مشترکہ صدارت کی۔

وزارت خارجہ کے مطابق، دونوں وزراء نے ہندوستان-انڈونیشیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سیاسی، دفاعی اور سلامتی، سمندری، تجارت اور سرمایہ کاری، فارماسیوٹیکل اور صحت کی دیکھ بھال، ڈیجیٹل، توانائی، کنیکٹیویٹی، خلائی، تعلیم، قونصلر اور ثقافتی شعبوں اور عوام سے عوام کے تبادلوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزراء نے ذکر کیا کہ صدر پرابوو سوبیانتو اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان بات چیت نے دو طرفہ تعلقات کو نئی تحریک دی ہے۔ دونوں اطراف نے باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی اور کثیرالجہتی فورمز میں قریبی تعاون اور ہم آہنگی کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزراء نے دو طرفہ تعلقات میں بڑھتے ہوئے اور مثبت رجحان کا خیرمقدم کیا اور مستقبل قریب میں مشترکہ کمیشن کا اگلا اجلاس باہمی طور پر مناسب وقت پر منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔

قابل ذکر ہے کہ انڈونیشیا ہندوستان کی 'ایکٹ ایسٹ پالیسی' کا ایک اہم ستون ہے۔ گہرے تہذیبی تعلقات کی بنیاد پر، ہندوستان-انڈونیشیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ تعاون کا قیام اور نئے شعبوں میں مضبوط ہوتی جارہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande