کانسٹی ٹیوشن کلب میں سیّد کام کرتا ہے“ کی شاندار رسم رونمائی
ڈاکٹرسید احمد خان صاحب کی علمی، طبی اور ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیانئی دہلی، 5 جون(ہ س)۔کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا، نئی دہلی میں ایک تاریخی علمی و ادبی تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس تقریب میں معروف طبی معالج، ماہر تعلیم اور اردو کے بانی ڈاکٹر سیّد اح
کانسٹی ٹیوشن کلب میں سیّد کام کرتا ہے“ کی شاندار رسم رونمائی


ڈاکٹرسید احمد خان صاحب کی علمی، طبی اور ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیانئی دہلی، 5 جون(ہ س)۔کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا، نئی دہلی میں ایک تاریخی علمی و ادبی تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس تقریب میں معروف طبی معالج، ماہر تعلیم اور اردو کے بانی ڈاکٹر سیّد احمد خاں صاحب کی 34 سالہ بے لوث خدمات پر مرتب کی گئی کتاب *سیّد کام کرتا ہے* کی رسمِ اجرا عمل میں آئی۔ تقریب میں ڈاکٹر سیّد احمد خاں صاحب کی زندگی میں ہی ان کی خاموش محنت، طبِ یونانی اور اردو زبان کے لیے والہانہ خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پروفیسر عبدالحق اورنظامت ڈاکٹر فیضان الحق نے انجام دی ۔مہمانانِ ذی وقارڈاکٹر شمس اقبال ڈائریکٹر قومی اردو کونسل ، ڈاکٹر سیّد فاروق اورمہمانِ خصوصی پروفیسر اختر الواسع، جناب معصوم مرادآبادی نے ڈاکٹر سید احمد خان کی شخصےت اور آپ کی طبی یونانی کی خدمات پر تاثرات پیش کےے ۔تقریب کی کارروائی کا باضابطہ آغازکرتے ہوئے تمام شرکاءکا استقبال کیا۔واضح رہے گذشتہ سال ڈاکٹرسید احمد خان کی شخصےت پر شائع ہفت روزہ ”صدائے انصاری “ دہلی کے خصوصی گوشہ میں مدیر ڈاکٹر حبیب سیفی نے جو مضامین شامل کیے تھے ان مضامین سے کتاب کے مرتب ڈاکٹر عبد الحئی کو ترغےب ملی،انصاری اطہر حسین نے عبد الحئی کو یہ مواد کتابی صورت میں لانے پر رضامند کیا اور اس طرح ایک خواب شرمندئہ تعبیر ہوا۔مرتب کتاب ڈاکٹر عبدالحئی نے کتاب کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ کاوش ڈاکٹر سیّد احمد خاں صاحب کی 34 سالہ خدمات کا اعتراف ہے۔ کتاب کی رسمِ اجرا سید احمد خان ،ڈاکٹر سید فاروق ،معصوم مرادآبادی،پروفےسر عبد الحق، پروفےسر اختر الواسع،ڈاکٹر شمس اقبال، ڈاکٹر عبد الحئی،ڈاکٹر حبیب سیفی،اور ناظم تقریب ڈاکٹر فیضان الحق کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اس موقع پر تمام حاضرین نے کتاب کے نسخے ہاتھوں میں اٹھا کر تصویری یادگار بنائی۔ان یاد گار لمحوں کی گواہ ڈاکٹر سید احمد خاں کی بیٹیاں بھی بنیں اور شاہ جبین قاضی بھی ان کے ہمراہ تقریب کا حصہ رہیں۔معزز مقررین پروفےسر سلیم قدوائی، اشرف میواتی،قمر الدین ،ڈاکٹر خورشید حیات،معین شاداب نے ڈاکٹر صاحب کی علمی، طبی اور ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صاحب نے اور اردو زبان کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا۔حکیم آصف مرزا بیگ، حکیم،محمد ارشدغےا ث،حکیم شکیل احمد، حکیم شمس الدین ،حکیم الطاف احمد،حکیم خورشید احمد اعظمی،حکیم رشادالسلام،مدیر سلیم علیگ الہ آباد، پروفےسرعارف زیدی،منور حسن کمال، ڈاکٹر شمیم اختر ، حامد علی اخترا ورشیخ اعجاز احمد اعجازی دےگر علمی و قلمی شخصےات سمیت بڑی تعداد میں اہل علم ودانش ادیبو، اور یونانی طب کے پیشے سے وابستہ خواتےن وحضرات نے شرکت کی ۔ بفضلِ تعالیٰ تقریب کے روز موسم یکسر خوشگوار ہو گیا۔ گرمی کی شدت اور دھوپ کی تمازت ختم ہوگئی۔ رِم جھم بارش اور ٹھنڈی ہواو¿ں نے فضا کو معتدل بنا دیا، جسے حاضرین نے نیک شگون قرار دیا۔منتظمین میںآل انڈیا یونانی طبی کانگریس اور حالی پبلشنگ ہاو¿س تھے۔تمام قلمکاروں اور جملہ شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اس تاریخی لمحے کو کامیاب بنایا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande