اے وی سی مرد والی بال کپ میں تاریخی کانسہ تمغہ جیتنے والی بھارتی ٹیم کو مرکزی کھیل وزیر نے اعزاز سے نوازا
گاندھی نگر، 29 جون (ہ س)۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے پیر کو اے وی سی مینز والی بال کپ 2026 میں پہلا تاریخی تمغہ جیتنے پر ہندوستانی ٹیم کو مبارکباد دی۔ ہندوستان نے اس مقابلے میں پہلی بار کانسہ کا تمغہ جیت کر تاریخ
اے وی سی مرد والی بال کپ میں تاریخی کانسہ تمغہ جیتنے والی بھارتی ٹیم کو مرکزی کھیل وزیر نے اعزاز سے نوازا


گاندھی نگر، 29 جون (ہ س)۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے پیر کو اے وی سی مینز والی بال کپ 2026 میں پہلا تاریخی تمغہ جیتنے پر ہندوستانی ٹیم کو مبارکباد دی۔ ہندوستان نے اس مقابلے میں پہلی بار کانسہ کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔ کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور سپورٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ یہ تمغہ ہندوستانی والی بال کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے، لیکن اسے صرف شروعات سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر کامیابی کے ساتھ نئی ذمہ داریاں اور زیادہ توقعات وابستہ ہوتی ہیں، اور حکومت کی ہر پالیسی، سرمایہ کاری اور کوشش کا مقصد کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر مسلسل کارکردگی دکھانے کے قابل بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ گھریلو سرزمین پر اے وی سی مینز والی بال کپ میں ہندوستان کی پہلی تمغہ جیت والی بال میں ملک کی مسلسل ترقی اور بڑے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کرنے کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معیار کی سہولیات، تربیت اور مدد نے ٹیم کو صرف اور صرف کھیل پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع دیا۔

ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ مرکزی حکومت اسپورٹس اکیڈمیوں کی ترقی، ٹیلنٹ اسکاو¿ٹنگ، اسپورٹس سائنس، کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور بین الاقوامی مقابلوں میں بہتر مواقع فراہم کرنے پر مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہیں یقین ہے کہ ہندوستانی ٹیم کی یہ تاریخی کامیابی ملک بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کو متاثر کرے گی اور والی بال کی ترقی کو ایک نئی سمت دے گی۔

اس سال ہندوستان نے پہلی بار اے وی سی مینز والی بال کپ کی میزبانی کی۔ ہندوستانی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پول مرحلے میں ایک بھی میچ نہیں ہارا اور مضبوط ایشیائی ٹیموں کے خلاف زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں ہندوستان نے بحرین کو 3-1 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا۔ اے وی سی مینز والی بال کپ کی تاریخ میں یہ ہندوستان کا پہلا تمغہ ہے اور اس کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ہندوستانی ٹیم کے کپتان جیروم ونتھ چارلس نے حکومت کی حمایت پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ یہ تاریخی تمغہ پورے ملک کو وقف ہے۔چیف کوچ ڈریگن میہائیلووچ نے بھی ہندوستانی کھیلوں کے لیے حکومت کے طویل مدتی منصوبے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ رفتار برقرار رہی تو ہندوستان مستقبل میں کھیلوں کے ہر بڑے بین الاقوامی مقابلے میں باقاعدگی سے تمغے جیتنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ہندوستان کی کامیابی کا اثر عالمی درجہ بندی پر بھی پڑا۔ کانسہ کے تمغے سے حاصل کردہ قیمتی پوائنٹس کی بدولت ہندوستانی مردوں کی والی بال ٹیم نے عالمی درجہ بندی میں 60 ویں سے 42 ویں مقام پر 18 مقام کی چھلانگ لگاتے ہوئے عالمی والی بال میں ہندوستان کی پوزیشن کو مزید مضبوط کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande