ایس آئی آر کے ذریعے مسلم ووٹوں کو نشانہ بنانے کی سازش امکان ہے : محمد اظہرالدین
حیدرآباد ، 17 جون (ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیراظہرالدین نے ووٹرلسٹ کی اسپیشل انٹینسیوریویژن(ایس آئی آر) مہم پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس عمل کے ذریعے مسلم ووٹوں کونشانہ بنانے کا خدشہ ہے۔ گاندھی بھون میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وزیراظہرالدی
ایس آئی آر کے ذریعے مسلم ووٹوں کو نشانہ بنانے کی سازش امکان ہے : وزیر اظہرالدین


حیدرآباد ، 17 جون (ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیراظہرالدین نے ووٹرلسٹ کی اسپیشل انٹینسیوریویژن(ایس آئی آر) مہم پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس عمل کے ذریعے مسلم ووٹوں کونشانہ بنانے کا خدشہ ہے۔ گاندھی بھون میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وزیراظہرالدین نے کہاکہ اگرچہ ایس آئی آرکاعمل تمام ووٹروں کےلیے ہے، لیکن اندیشہ ہے کہ اس کے نام پرخاص طورپرمسلمانوں کے ووٹ حذف کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مغربی بنگال اوربہارمیں بھی مسلم ووٹوں کوہٹانے کے بعد بی جے پی اقتدارمیں آئی،اورتلنگانہ میں بھی ایسی کوششیں کیے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایس آئی آر کے عمل کے دوران پوری طرح محتاط رہیں اورہرووٹراپنی ووٹررجسٹریشن اورووٹ کی حفاظت کی ذمہ داری خودلے، کیونکہ حذف ہونے والے ووٹ انتخابی نتائج پر براہِ راست اثر ڈال سکتے ہیں۔ وزیراظہرالدین نے اپنی زبان سے متعلق سوال پرکہا کہ وہ ہمیشہ ایمانداری سے بات کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں تلگو پڑھنا اورلکھنا آتا ہے،لیکن تلگومیں روانی سے گفتگو کرنے میں کچھ دشواری محسوس ہوتی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ بچپن میں انہوں نے تلگوپڑھنے اورلکھنے کی مشق کی، تاہم بولتے وقت غلطیوں کے خدشے کی وجہ سے وہ زیادہ تر اپنی سہل زبان میں اظہارِخیال کرتے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن پرالزام لگایا کہ وہ ریاستی حکومت پر بلاجواز تنقید کرتی رہتی ہے، جبکہ وزیراعلیٰ اے. ریونت ریڈی کی قیادت میں تلنگانہ میں مؤثرطرزِحکمرانی فراہم کی جا رہی ہے۔ اظہرالدین نے کہا کہ وزیراعلیٰ تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، اور سابق حکومت کے دور میں زیر التوا فیس ری ایمبرسمنٹ کی رقم موجودہ حکومت ادا کر رہی ہے۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande