شولاپو بائی پاس منصوبے کے لئے 740 کروڑ روپئے منظور
شولاپو، 4 مئی (ہ س) شولاپو شہر میں ٹریفک کے بڑھتے دباؤ کو کم کرنے کے لیے اہم سمجھے جانے والے موہول تا تاندول واڑی (حیدرآباد–شولاپو ہائی وے) بیرونی بائی پاس منصوبے کو مرکزی حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں جزوی منظوری مل گئی ہے۔ اس کے تحت موہول سے
Politics Solapur Bypass


شولاپو، 4 مئی (ہ س) شولاپو شہر میں ٹریفک کے بڑھتے دباؤ کو کم کرنے کے لیے اہم سمجھے جانے والے موہول تا تاندول واڑی (حیدرآباد–شولاپو ہائی وے) بیرونی بائی پاس منصوبے کو مرکزی حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں جزوی منظوری مل گئی ہے۔ اس کے تحت موہول سے والسنگ تک 81 کلو میٹر طویل سڑک کے لیے تقریباً 740 کروڑ روپے کے فنڈ کی منظوری دی گئی ہے۔

قومی شاہراہ محکمہ کی جانب سے اس بائی پاس کا مجموعی طور پر 107 کلو میٹر طویل منصوبہ مرکز کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ یہ مجوزہ شاہراہ موہول، جنوبی شولاپو اور اکل کوٹ کے تین اسمبلی حلقوں سے گزرے گی۔ ذرائع کے مطابق بقیہ حصے کے لیے دوسرے مرحلے میں منظوری دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر نتن گڈکری کے اقدام کے تحت اس منصوبے کے لیے فنڈ مختص کیا گیا ہے، تاہم منظوری کے فوراً بعد سیاسی حلقوں میں اس کا کریڈٹ لینے کی دوڑ شروع ہو گئی ہے۔

کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرنیتی شندے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی مسلسل کوششوں اور پیروی کے باعث ہی اس منصوبے کے لیے فنڈ منظور ہوا ہے۔ دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی سبھاش دیشمکھ اور سچن کلیان شیٹی نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے منظوری کی اطلاع دیتے ہوئے اس میں اپنے کردار کو اجاگر کیا ہے۔

اس منصوبے کی منظوری کے بعد توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ شولاپو شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی اور شہریوں کو روزمرہ آمد و رفت میں آسانی حاصل ہوگی۔ مقامی سطح پر اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے، تاہم سیاسی سطح پر کریڈٹ کی کشمکش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande