
بھوپال، 4 مئی (ہ س)۔ مغربی بنگال کے انتخابات کے رجحانات سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی اکثریت کے نشان کو عبور کرتی ہوئے شاندار جیت کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اس خوشی کے ماحول کے درمیان مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں جھالموڑی تقسیم کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امید نہیں مکمل اعتماد تھا کہ شاندار جیت ہو گی اور وہی نتائج سامنے آئے ہیں۔
پیر کو مغربی بنگال سمیت پانچ ریاستوں کے ووٹوں کی گنتی کے نتائج کے بعد، مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان کے بھوپال میں واقع گھر پر تہوار کا ماحول رہا۔ ڈھول -نگاڑے بجا کر جشن منایا گیا۔ اس دوران ماما کے گھر پر خوب آتش بازی ہوئی اور کارکنان میں جھالموڑی تقسیم کی گئی۔
اس دوران شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ انہیں امید نہیں ،پورا بھروسہ تھا کہ شاندار جیت ہوگی۔ ایک عزم پورا ہوا، ایک خواب پورا ہوا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں شیاما پرساد مکھرجی کی آتما خوش ہوگی۔ بنگال کی جیت حیرت انگیز اور غیر معمولی ہے۔ پورا ملک مانتا ہے کہ مودی ہے تو ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ بینک کی سیاست کو مسترد کر دیا گیا۔ ماں ، ماٹی اور مانش کی توہین، جنگل راج، اور ووٹ بینک کی سیاست کی وجہ سے دراندازی کو برھاوا دیا جاتا تھا اور سب نے عوام کوایک طرف بی جے پی کے ساتھ اور وزیر اعظم مودی کے پیچھے کھڑا کیا ۔ اب یہ اپنی شکست کے بہانے تو بنائیں گے ہی اور جب ہارتے ہیں تو کھمبا نوچتے ہیں۔ کبھی ای وی ایم، کبھی ایس آئی آر، لیکن انہیں عوام کی طرف سے ایسا آشیرواد ملا، جسے پوری دنیا اور ملک دیکھ رہی ہے۔
شیوراج سنگھ نے کہا کہ آسام نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تمل ناڈو میں بی جے پی کی مخالفت کرنے والے اب پوری طرح شکست کھا چکے ہیں۔ پڈوچیری میں دوبارہ این ڈی اے کی حکومت بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ساتھ ہے... امت شاہ کی درست حکمت عملی، مودی جی کو سلام ، نتن جی کا شکریہ اور بنگال، آسام اور پڈوچیری کے لوگوں کا تہہ دل سے شکر یہ ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد