
سرینگر، 30 مئی (ہ س )۔جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف افسر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہریانہ کا رہنے والا انسپکٹر تیج پال سنگھ پلوامہ میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے علاقائی تربیتی مرکز لیتھ پورہ میں بے ہوش پایا گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سنگھ کو اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کردی ہے اور لاش کو سی آر پی ایف کے زمہ داروں کے حوالے کیا گیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir