
جموں, 30 مئی (ہ س)۔ لداخ کے ضلع کرگل میں گرین ہیومس، کلین ہیومس کے عنوان سے ایک وسیع صفائی مہم چلائی گئی، جس میں رضاکاروں، مقامی باشندوں اور مختلف سماجی تنظیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مہم کا مقصد عوام میں ماحولیاتی تحفظ، مناسب کچرا انتظام اور صاف ستھرے ماحول کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا تھا۔ اس دوران شرکاء نے سڑکوں، عوامی مقامات اور دیگر مشترکہ علاقوں سے کچرا جمع کیا اور لوگوں کو صفائی برقرار رکھنے اور ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔منتظمین نے کہا کہ اس مہم کا مقصد کرگل کی قدرتی خوبصورتی کو محفوظ رکھنا اور آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند ماحول کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے عوامی تعاون کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے شہریوں پر زور دیا کہ وہ کچرے کو مناسب طریقے سے تلف کریں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔مہم کے اختتام پر شرکاء نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا عہد کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر