جنوبی ایران پر امریکی حملے، تہران کی جانب سے چار ہلاکتوں کا دعویٰ
تہران،26مئی (ہ س )۔امریکی فوج نے پیر کے روز جنوبی ایران پر حملے کیے ہیں جن میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کرنے والی کشتیوں اور راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا گیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اس آپریشن کو دفاعی اقدام قرار دیا ہے۔سینٹرل کمانڈ ن
جنوبی ایران پر امریکی حملے، تہران کی جانب سے چار ہلاکتوں کا دعویٰ


تہران،26مئی (ہ س )۔امریکی فوج نے پیر کے روز جنوبی ایران پر حملے کیے ہیں جن میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کرنے والی کشتیوں اور راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا گیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اس آپریشن کو دفاعی اقدام قرار دیا ہے۔سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ یہ حملے ایرانی افواج کے خطرات سے اپنی افواج کی سکیورٹی اور تحفظ کے مقصد سے کیے گئے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے کہا کہسینٹرل کمانڈ واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری سیزن فائر کے دوران تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی افواج کا دفاع جاری رکھے ہوئے ہے۔دوسری جانب ایران کے سرکاری ٹیلی ویڑن نے اعلان کیا ہے کہ امریکی حملوں میں جزیرہ لارک کے جنوب میں واقع کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔اس سے قبل ایرانی میڈیا نے پیر کی شام بندر عباس شہر اور آبنائے ہرمز کے قریب ساحلی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی اطلاع دی تھی۔

تسنیم نیوز ایجنسی نے بتایا کہ بندر عباس میں تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ فارس نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ اس سٹریٹجک آبی گزرگاہ کے قریب سیریک اور جاسک کے پاس بھی اسی طرح کی آوازیں سنی جا سکتی تھیں۔بعد ازاں مہر نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ بندر عباس میں صورتحال کنٹرول میں ہے ،پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دھماکوں کی آوازیں دفاعی سرگرمیوں کا نتیجہ تھیں۔ایرانی میڈیا نے اس سے قبل یہ بھی بتایا تھا کہ ایرانی مسلح افواج نے پیر کی علی الصبح خلیج کی حدود میں ایک دشمن ڈرون کو تباہ کر دیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande