ہندوستان اور کناڈا کا سال کے آخر تک تجارتی معاہدے کے مذاکرات کو مکمل کرنے پر غور
ہندوستان اور کناڈا کا سال کے آخر تک تجارتی معاہدے کے مذاکرات کو مکمل کرنے پر غور ۔ گوئل نے ہندوستان کی ترقی کی رفتار اور کناڈا میں مارکیٹ کے مواقع کی تعریف کی ۔ ہندوستان-کناڈا دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر کارنی کے ساتھ بات چیت اوٹاوا، 26 مئی
گوئل


ہندوستان اور کناڈا کا سال کے آخر تک تجارتی معاہدے کے مذاکرات کو مکمل کرنے پر غور

۔ گوئل نے ہندوستان کی ترقی کی رفتار اور کناڈا میں مارکیٹ کے مواقع کی تعریف کی

۔ ہندوستان-کناڈا دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر کارنی کے ساتھ بات چیت

اوٹاوا، 26 مئی (ہ س)۔ ہندوستان اور کناڈا نے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی طرف ایک نئی پہل کا اشارہ دیا ہے ۔ تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل کے مطابق دونوں ممالک اس سال کے آخر تک آزاد تجارتی معاہدے کے لیے بات چیت کو مکمل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ گوئل نے اعتماد ظاہر کیا کہ دونوں ممالک 2030 تک اپنی باہمی تجارت کو تین گنا بڑھا کر 50 ارب ڈالر تک پہنچا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اس سال کے اختتام سے قبل طویل عرصے سے زیر التوا آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ منگل کو، پیوش گوئل نے 'ایکس' (سابقہ ٹویٹر) پر پوسٹ کیا کہ دونوں ممالک اپنی تجارتی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

کناڈاکے بین الاقوامی تجارت کے وزیر منندر سدھو کی میزبانی میں ایک استقبالیہ کے دوران، گوئل نے ہندوستان کی ترقی کی رفتار اور اس وقت دستیاب مارکیٹ کے وسیع مواقع پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اوٹاوا میں ہونے والی نتیجہ خیز بات چیت کی بھی تعریف کی اور معیشت اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں گہرے تعلقات کو فروغ دینے میں ہندوستانی تارکین وطن کے تعاون کی تعریف کی۔ گوئل نے ریمارکس دیے، میں نے ہندوستان کے غیر معمولی ترقی کے سفر کے بارے میں بات کی، جو اس کے لوگوں کی امنگوں، کاروباری صلاحیتوں کے ایک متحرک جذبے،ٹیلنٹ کا ایک وسیع ذخیرہ اور مارکیٹ کے وسیع مواقع کے زیر اثرہے۔

قبل ازیں مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے کناڈاکے وزیر اعظم مارک کارنی سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ہندوستان-کناڈاجامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) کے جلد مکمل ہونے کے بارے میں بھی امید ظاہر کی۔ گوئل نے کناڈین وزیر اعظم کارنی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے بھیجی گئی پر خلوص مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے موخر الذکر کے حالیہ دورہ ہندوستان کا ذکر کیا کہ اس دورہ نے ہندوستان-کناڈا شراکت داری کو نئی رفتار اورنیا اعتماد فراہم کیا ہے۔ تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل 25 مئی سے کناڈاکے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ ہندوستان اور کناڈاکے درمیان تعلقات 2023 میں اس وقت کشیدہ ہوئے جب اس وقت کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت نے کناڈامیں خالصتانی سکھ کارکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے ہندوستان پر الزامات لگائے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande