
نئی دہلی، 25 مئی (ہ س) ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کی فلتا اسمبلی سیٹ پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ریکارڈ جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے جمہوریت کی جیت اور غنڈہ گردی کی شکست قرار دیا۔ انہوں نے اس جیت کے لیے مغربی بنگال میں بی جے پی کے تمام کارکنوں کو مبارکباد دی۔
فلتا کے لوگوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ جمہوریت کی فتح ہوئی ہے اور ڈرانے والی قوتوں کو شکست ہوئی ہے۔ شری دیبانگشو پانڈا جی کو ریکارڈ مارجن سے جیتنے پر مبارکباد۔ یہ مغربی بنگال کے لوگوں کے بی جے پی میں غیر متزلزل اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ لوگ مغربی بنگال سرکارکی طرف سے ہو رہے بہترین کاموں کو دیکھ رہے ہیں اور اسی لئے لوگ ان کی حمایت کا فیصلہ کر رہے ہیں۔ کل دیررات ٹویٹر پر لکھا۔
ایک اور پوسٹ میں انہوں نے لکھا، مغربی بنگال میں بی جے پی کے تمام کارکنوں کو ان کے بہترین کام کے لیے میری مبارکباد۔ ہم مستقبل میں بھی مغربی بنگال کی ترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ فلتا میں جیت مغربی بنگال کے لوگوں کے بی جے پی پر کامل اعتماد کا ثبوت ہے۔ مغربی بنگال میں بی جے پی کے تمام کارکنوں کو ان کی غیر معمولی کوششوں کے لیے میری مبارکباد۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی