نہرو ہل پارک میں مبینہ طور پر غیر قانونی بکرا منڈی پر تنازعہ ، بی جے پی کے وفد نے وزیر اعلیٰ سے کارروائی کا مطالبہ کیا
نئی دہلی، 23 مئی (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر امت گپتا کی قیادت میں ایک وفد نے جمعہ کو وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سے ملاقات کی تاکہ دہلی کے رام لیلا میدان کے قریب واقع نہرو ہل پارک میں قائم مبینہ بکرا منڈی کے تنازعہ کو حل کیا جا سکے۔ انہو
نہرو ہل پارک میں مبینہ طور پر غیر قانونی بکرا منڈی پر تنازعہ ، بی جے پی کے وفد نے وزیر اعلیٰ سے کارروائی کا مطالبہ کیا


نئی دہلی، 23 مئی (ہ س)۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر امت گپتا کی قیادت میں ایک وفد نے جمعہ کو وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سے ملاقات کی تاکہ دہلی کے رام لیلا میدان کے قریب واقع نہرو ہل پارک میں قائم مبینہ بکرا منڈی کے تنازعہ کو حل کیا جا سکے۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کی طرف سے جاری کردہ الاٹمنٹ کی رسید کو منسوخ کرنے اور اس معاملے میں کارروائی کا مطالبہ کیا۔

وفد نے الزام لگایا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے افسران نے مبینہ دباو¿ کے تحت نہرو ہل پارک کو ایک فرضی آر ڈبلیو اے کو الاٹ کیا، جس کے بعد وہاں بکرا منڈی چلائی جا رہی ہے۔

بی جے پی لیڈر امت گپتا نے دعویٰ کیا کہ الاٹمنٹ کی رسید میں کہیں بھی بکرا منڈی کا ذکر نہیں ہے اور یہ غیر قانونی قبضے کو قانونی شکل دینے کی کوشش ہے۔

بی جے پی لیڈر امت گپتا نے کہا کہ مخلوط آبادی والے علاقوں جیسے ماتا سندری روڈ، گاندھی مارکیٹ اور منٹو روڈ کے مکین اس فیصلے سے ناراض ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ سماج دشمن عناصر نے سب سے پہلے 8 مئی کو پارک میں بکرے باندھ کر منڈی شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے محکمہ باغبانی نے دو مرتبہ متعلقہ تھانے میں شکایت درج کروا کر پارک سے مبینہ ناجائز قبضے ہٹانے کی کوشش کی لیکن قبضہ نہیں ہٹایا گیا۔ بعد میں، معلومات سامنے آئیں کہ پارک کو 21 مئی سے 27 مئی تک تقریباً 1.07 لاکھ روپے میں الاٹ کیا گیا تھا۔

امت گپتا نے کہا کہ گزشتہ 70 سالوں میں اس علاقے کے نہرو ہل پارک میں کبھی بکرا منڈی نہیں لگائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب دہلی حکومت یہ کہہ رہی ہے کہ عوامی مقامات پر بکرے کی قربانی کی اجازت نہیں ہے تو اس طرح پارک مختص کرنا غلط ہے۔

وفد نے وزیراعلیٰ سے الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی لیڈروں کے مطابق وزیر اعلیٰ نے اس معاملے میں مناسب کارروائی کا یقین دلایا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande