اردو اکادمی، دہلی کا ”سمر کیمپ“ اور ”اردو تھیٹر ورکشاپ“،نئی نسل کی پوشیدہ صلاحیتوںکو نکھارنے کی کامیاب کوشش
نئی دہلی،23 مئی (ہ س)۔اردو اکادمی، دہلی کے زیرِ اہتمام اور محکمہ فن، ثقافت و السنہ، حکومتِ دہلی کے خصوصی تعاون سے 14 مئی تا 2 جون 2026 جاری ”سمر کیمپ“ میں چوتھی جماعت سے بارہویں جماعت تک کے طلبا کو مختلف ادبی، ثقافتی اور تخلیقی شعبوں میں ماہرینِ فن
دہلی فساد سازش کیس: سپریم کورٹ سے خالد سیفی کو 6 ماہ کی عبوری ضمانت، اے پی سی آر کا خیر مقدم


نئی دہلی،23 مئی (ہ س)۔اردو اکادمی، دہلی کے زیرِ اہتمام اور محکمہ فن، ثقافت و السنہ، حکومتِ دہلی کے خصوصی تعاون سے 14 مئی تا 2 جون 2026 جاری ”سمر کیمپ“ میں چوتھی جماعت سے بارہویں جماعت تک کے طلبا کو مختلف ادبی، ثقافتی اور تخلیقی شعبوں میں ماہرینِ فن کی نگرانی میں تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ اردو اکادمی، دہلی اس بامعنی اور مفید پروگرام کے انعقاد میں محکمہ فن، ثقافت و السنہ، حکومتِ دہلی کے بھرپور تعاون اور سرپرستی پر تہہِ دل سے اظہارِ تشکر کرتی ہے۔ اس سمر کیمپ کا مقصد نئی نسل میں اردو زبان و ادب سے دلچسپی پیدا کرنا، تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور انھیں مثبت و تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔

سمر کیمپ میں خطاطی، غزل گائیکی، پینٹنگ، شخصیت سازی، اردو زبان دانی اور داستان گوئی جیسے اہم اور دلچسپ موضوعات شامل کیے گئے ہیں۔ ان تمام شعبوں میں تجربہ کار اساتذہ اور ماہرینِ فن طلبا کو عملی اور نظری تربیت فراہم کر رہے ہیں تاکہ ان کی صلاحیتوں کو مو?ثر انداز میں نکھارا جا سکے۔ اس سمر کیمپ کو طلبا، والدین اور اردو سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ کیمپ میں شریک بچے نہ صرف اردو زبان سیکھ رہے ہیں بلکہ فنونِ لطیفہ اور شخصیت سازی کے ذریعے اپنی تخلیقی، ذہنی اور اظہارِ خیال کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کر رہے ہیں۔ ایسے پروگراموں کے انعقاد کا بنیادی مقصد نئی نسل کو اردو تہذیب و ثقافت سے جوڑنا اور ان میں اعتماد، اظہار اور فنّی شعور پیدا کرنا ہے۔

اس سال سمر کیمپ میں تقریباً 230 طلبا روزانہ بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔ طلبا کی تعلیمی، ذہنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں پروان چڑھانے کے لیے انھیں دو زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے: سینئر زمرہ (نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک) اور جونیئر زمرہ (چوتھی جماعت سے ا?ٹھویں جماعت تک)۔ سمر کیمپ میں طلبا کے لیے تعلیمی، تربیتی، اخلاقی اور تخلیقی سرگرمیوں کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے، جن کے ذریعے بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان میں اعتماد، نظم و ضبط اور عملی مہارت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اکادمی کی جانب سے طلبا کو معیاری ریفریشمنٹ فراہم کی جا رہی ہے جبکہ پینٹنگ اور خطاطی کے لیے ضروری سامان بھی مفت مہیا کیا جا رہا ہے۔ سمر کیمپ کے اختتام پر شرکا کو اسناد تقسیم کی جائیں گی۔آج بچوں اور والدین کی دلچسپی کے لیے قوالی کا ایک خصوصی پروگرام بھی منعقد کیا گیا، جس میں دہلی گھرانے کے معروف قوال عبدالحمید نے بچوں کی فرمائش پرا±ن کی پسندیدہ قوالیاں پیش کرکے سامعین سے خوب داد وصول کی۔ بعد ازاں سمر کیمپ میں غزل گائیکی کی تربیت حاصل کرنے والے طلبا و طالبات فوزیہ، احتشام، تسمیہ، عبدالصمد، فلک، توحید، فائقہ، زینب الویہ، مریم اور اسد نے اپنی سریلی ا?واز اور پ±راعتماد انداز میں غزلیں پیش کرکے حاضرین کو بے حد متاثر کیا۔ واضح رہے کہ صرف ایک ہفتے کی مختصر تربیت کے بعد بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔ بچوں کو غزل گائیکی کی تربیت جامعہ ملیہ اسلامیہ کے موسیقی کے استاد ذیشان ضمیر دے رہے ہیں۔سمر کیمپ کے علاوہ اردو اکادمی، دہلی یکم جون سے 24 جون 2026 تک ”اردو تھیٹر ورکشاپ“ کا انعقاد کریسنٹ اسکول، موجپور اور اردو اکادمی، کشمیری گیٹ، دہلی میں کر رہی ہے۔ اس ورکشاپ میں ماہرینِ ڈراما طلبا کو فنِ اداکاری، اسٹیج پرفارمنس اور ڈرامے کی باریکیوں سے روشناس کرائیں گے۔ ورکشاپ کے دوران طلبا کی عملی تربیت کے لیے ان سے ایک ایک ڈراما بھی تیار کرایا جائے گا، جنھیں 23 اور 24 جون کو سری رام سینٹر، منڈی ہاو?س، نئی دہلی میں اسٹیج کیا جائے گا۔والدین اور سرپرست حضرات سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کی ”اردو تھیٹر ورکشاپ“ میں زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کروائیں تاکہ بچے فنِ اداکاری، اسٹیج پرفارمنس اور تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع حاصل کر سکیں اور مثبت و تعمیری سرگرمیوں سے وابستہ ہو سکیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande