مارکو روبیو کا دورۂ ہندوستان کولکاتا سے شروع ہوا، اہلیہ کے ہمراہ مدر ہاوس پہنچے
مارکو روبیو کا دورۂ ہندوستان کولکاتا سے شروع ہوا، اہلیہ کے ہمراہ مدر ہاوس پہنچے کولکاتا، 23 مئی (ہ س)۔ امریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو ہفتہ کی صبح اہلیہ کے ہمراہ کولکاتا پہنچے۔ نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آمد کے بعد وہ سید
مارکو روبیو کا دورۂ ہندوستان کولکاتا سے شروع ہوا، اہلیہ کے ہمراہ مدر ہاوس پہنچے


مارکو روبیو کا دورۂ ہندوستان کولکاتا سے شروع ہوا، اہلیہ کے ہمراہ مدر ہاوس پہنچے

کولکاتا، 23 مئی (ہ س)۔ امریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو ہفتہ کی صبح اہلیہ کے ہمراہ کولکاتا پہنچے۔ نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آمد کے بعد وہ سیدھے تالتلا میں واقع مدر (ٹیریسا) ہاوس گئے۔ دوپہر میں ان کا دہلی روانہ ہونے کا پروگرام ہے، جہاں وہ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔

ہندوستان میں امریکہ کے سفیر سرجیو گور نے ایکس پر روبیو کے کولکاتا پہنچنے کی معلومات دی۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ میٹنگ کے علاوہ تجارت، ٹیکنالوجی، دفاع اور کواڈ جیسے مسائل پر کئی دور کی بات چیت ہوگی۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور امریکہ-ایران تصادم کے درمیان یہ دورہ بیحد اہم مانا جا رہا ہے۔

ہندوستان مسلسل مذاکرات کے ذریعے خطے میں امن قائم کرنے کی وکالت کرتا رہا ہے۔ ساتھ ہی، نئی دہلی نے آبنائے ہرمز میں مال بردار جہازوں کی بلاروک ٹوک آمد و رفت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ کولکاتا روانہ ہونے سے پہلے مارکو روبیو نے کہا کہ ہندوستان امریکہ کا ’’بیحد قریبی دوست‘‘ ہے اور وہ ہندوستانی وزراء اور کواڈ ممالک کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کو لے کر پرجوش ہیں۔

روبیو اپنے دورۂ ہندوستان کے آخری دن 26 مئی کو ہونے والی کواڈ میٹنگ میں بھی حصہ لیں گے۔ اس میٹنگ میں ہندوستان کے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر، آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ پینی وونگ اور جاپان کے وزیرِ خارجہ موٹیگی توشیمیتسو بھی موجود رہیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande