کرناٹک کے کلبرگی میں خوفناک سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک
کلبرگی، 23 مئی (ہ س)۔ کرناٹک میں کلبرگی ضلع کے چتّا پور تعلقہ کے لاڈلا پور گاؤں کے قریب جمعہ کی دیر رات ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ حادثہ کروزر گاڑی اور تیز رفتار ٹرک کے درمیان ٹکر کے باعث پیش آیا۔ مرنے وال
KR-horrific-road-accident-five-die


کلبرگی، 23 مئی (ہ س)۔ کرناٹک میں کلبرگی ضلع کے چتّا پور تعلقہ کے لاڈلا پور گاؤں کے قریب جمعہ کی دیر رات ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ حادثہ کروزر گاڑی اور تیز رفتار ٹرک کے درمیان ٹکر کے باعث پیش آیا۔

مرنے والے چتا پور تعلقہ کے انگلگی گاؤں کے رہنے والے بتائے گئے ہیں اور ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ ان کی شناخت ٹولو پاشا (27)، محبوب (45)، حسینی بودن شاہ (48)، رسول بی (42) اور فاطمہ (38) کے طور پر کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، انگلگی گاؤں کے ایک بیمار شخص کو علاج کے لیے یادگیر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کو اسپتال میں بھرتی کرنے کے بعد، کنبہ کے لوگ کروزر گاڑی میں اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے۔ کل دیر رات لاڈلا پور گاؤں کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک نے کروزر کو ٹکر مار دی۔

ٹکر اتنی شدید تھی کہ کروزر گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار پانچوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کی آواز سن کر مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیج دیا ہے۔اس سلسلے میں واڈی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس حادثے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande