کسانوں کی زمین کے جعلی دستاویزات سے کروڑوں کے پروجیکٹ چلانے کے الزام،ای ڈی نے آئی سی ایچ بی ایس سکریٹری کو گرفتار کیا
جالندھر، 22 مئی (ہ س)۔ کسانوں کی زمین کے فرضی دستاویز بناکر کروڑوں روپے کے پروجیکٹ کھڑنے کرنے کے الزام میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گریٹر موہالی ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ایم ڈی اے) اور چینج آف لینڈ یوز (سی ایل یو) گھوٹالے سے متعلق منی لان
ED-GMDA-CLU-SCAM-AJAY-SEHGAL-ARREST


جالندھر، 22 مئی (ہ س)۔ کسانوں کی زمین کے فرضی دستاویز بناکر کروڑوں روپے کے پروجیکٹ کھڑنے کرنے کے الزام میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گریٹر موہالی ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ایم ڈی اے) اور چینج آف لینڈ یوز (سی ایل یو) گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے انڈین کوآپریٹو ہاو¿س بلڈنگ سوسائٹی (آئی سی ایچ بی ایس) کے سکریٹری اجے سہگل کو یہاں گرفتار کر لیا ہے ۔

ای ڈی نے کہا کہ ایجنسی نے یہ کارروائی پنجاب پولیس کی طرف سے درج ایف آئی آر کی بنیاد پر کی ہے۔ ایف آئی آر کسانوں کی شکایت کی بنیاد پر درج کی گئی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ان کی رضامندی کو فرضی طریقے سے ظاہر کرکے سن ٹیک پروجیکٹ کے لئے سی ایل یو حاصل کیا گیا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اجے سہگل نے 15 کسانوں کی 30.5 ایکڑ اراضی کے لیے جعلی رضامندی کے خطوط تیار کیے، جن میں کسانوں کے دستخط اور انگوٹھے کے نشانات فرضی تھے۔ ان دستاویزات کی بنیاد پر رئیل اسٹیٹ میگا پروجیکٹ کی منظوری دی گئی۔

ای ڈی نے اس سے قبل 7 مئی کو سوسائٹی اور اے بی ایس ٹاو¿ن شپ پرائیویٹ لمیٹڈ سے منسلک آٹھ مقامات پر تلاشی لی تھی۔ تلاشی کے دوران ایک تاجر کے گھر سے 21 لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے تھے جنہیں بالکونی سے نیچے پھینکا گیا تھا۔

تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ اجے سہگل نے لا کینیلا رہائشی کثیر منزلہ کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ 7 کمرشیل کمپلیکس جیسے پروجیکٹس کو بھی ان فرضی یادداشتوں کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا۔ ان پروجیکٹس میں یونٹس ریرا کی منظوری کے بغیر فروخت کیے گئے اور اب تک 200 کروڑ روپے سے زیادہ کی فروخت ہو چکی ہے۔

ای ڈی نے کہا کہ سہگل نے اقتصادی طور پر کمزور طبقوں کے لیے مختص کردہ پلاٹ جی ایم ڈی اے کو منتقل نہیں کیے۔ مزید برآں، تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ ہائی کورٹمیں ہوئی چرچا کے برعکس، صرف جزوی سی ایل یو کو منسوخ کیا گیا تاکہ سن ٹیکبسٹی اقی اسٹاک کو فروخت کر سکے۔

ای ڈی نے کہا کہ اس معاملے میں جی ایم ڈی اے اور ٹاو¿ن اینڈ کنٹری پلاننگ ڈپارٹمنٹ کے سینئر افسران کے کردار کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ ایجنسی نے عندیہ دیا کہ آنے والے دنوں میں مزید گرفتاریاں کی جا سکتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande