
امپھال، 23 مئی (ہ س)۔ منی پور کے تھوبل ضلع میں سیکورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے خصوصی آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور گولہ بارود برآمد کیا ہے ۔یہ کارروائی کھونگجوم تھانہ علاقہ کے ٹیکچام ماننگ چنگ علاقے میں کی گئی ۔
منی پور پولیس ہیڈکوارٹر کی طرف سے آج جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق، برآمد شدہ اشیاءمیں میگزین کے ساتھ ایک ایس ایم جی کاربائن، چار بولٹ ایکشن رائفل، میگزین کے ساتھ دو 9 ایم ایم پستول، ایک ایس بی بی ایل، ایک ڈی بی بی ایل، چار 2 انچ پیرا بم، ایک 36 ایچ ای ہینڈ گرنیڈ، 10 لائیو کاربائن اور 129 ایم ایم کے تین گولے شامل ہیں۔
سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو کھونگ جوم پاپل لامکھائی علاقے سے کالعدم عسکریت پسند گروپ کے وائی کے ایل کے ایک سرگرم رکن کو بھی گرفتار کیا۔ گرفتار عسکریت پسند کی شناخت نیپرام بیکاش سنگھ عرف منگلیمبا عرف انگوچا (30) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ لانگاتھیل چنگکھونگ لائیکائی کا رہائشی ہے اور اس وقت وائی کھونگ یونگ کھنو میں مقیم تھا۔ گرفتاری کے دوران اس سے ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔
دریں اثنا، ایک اور انسداد منشیات آپریشن میں، منی پور پولیس نے ایک ماروتی اگنیس گاڑی (ایم زیڈ 01اے ڈی -5474) کو چوراچاند پور ضلع کے سنگناٹ تھانہ علاقے میں سوانگدوہ گاو¿ں کے قریب قائم ایک عارضی گاڑی چیک پوسٹ پر روکا۔گاڑی کی تلاشی لینے پر پولیس نے اس کے ڈرائیور سیامکھانسوان سامتے (44) کو گرفتار کیا، جو گوچنکھپ وینگ، نیو لامکا، چوراچاند پور کا رہنے والا ہے۔
تلاشی کے دوران گاڑی سے مشتبہ براو¿ن شوگر سے بھرے 33 صابن کے ڈبے اور 40 ہزار ڈبلیو وائی گولیاں برآمد ہوئیں جن کا وزن تقریباً 3.8 کلو گرام تھا۔ پولیس نے گاڑی اور ایک موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا۔
پولیس نے کہا کہ تمام معاملات میں مزید تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد