میوات سے دہلی لے جا رہے تھے غیر قانونی ہتھیار، دو ملزم گرفتار
نئی دہلی، 19 مئی (ہ س)۔ دوارکا ضلع پولیس کی اسپیشل اسٹاف ٹیم نے دارالحکومت میں مجرموں کو غیر قانونی ہتھیار فراہم کر نے والے میوات میں قائم اسلحہ سپلائی نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین سپلائر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر
جرم


نئی دہلی، 19 مئی (ہ س)۔ دوارکا ضلع پولیس کی اسپیشل اسٹاف ٹیم نے دارالحکومت میں مجرموں کو غیر قانونی ہتھیار فراہم کر نے والے میوات میں قائم اسلحہ سپلائی نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین سپلائر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 14 پستول اور 20 زندہ کارتوس برآمد کر لیے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان دہلی-این سی آر میں جرائم پیشہ افراد کو ہتھیار فراہم کرتے تھے۔

دوارکا ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کشل پال سنگھ نے منگل کو بتایا کہ ستمبر 2025 میں اسپیشل اسٹاف نے انٹیلی جنس اور تکنیکی نگرانی کی بنیاد پر متھرا کے رہنے والے کنور پال عرف کپل کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے قبضے سے آٹھ دیسی ساختہ پستول اور دس زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ بابا ہری داس نگر پولیس اسٹیشن میں آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ میوات علاقہ سے اسلحہ فراہم کرنے والے ہرمیش سنگھ عرف رمیش سنگھ عرف میچو کی ہدایت پر ہتھیار پہنچانے دہلی آیا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے اہم سپلائر کی تلاش شروع کر دی لیکن وہ مسلسل مفرور تھا۔ پولیس کو عدالت سے اس کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق تقریباً آٹھ ماہ کے بعد 18 مئی کو اسپیشل اسٹاف ٹیم نے راجستھان کے ڈیگ ضلع کے جوریرا گاو¿ں میں چھاپہ مارا اور ہرمیش سنگھ کو گرفتار کیا۔ پوچھ گچھ کے بعد اس کی اطلاع پر ایک جدید ترین پستول، پانچ دیسی ساختہ پستول اور دس زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔

پولیس کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار ملزم ہرمیش سنگھ سابقہ پانچ جرائم میں ملوث رہا ہے۔ پولیس اب اس نیٹ ورک سے منسلک دیگرا سمگلروں اور اسلحہ خریداروں کی تلاش کر رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں غیر قانونی ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کی مہم جاری رہے گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande