تمل ناڈو کے تیروپور میں سڑک حادثہ، پولیس اہلکار سمیت چھ ہلاک
تمل ناڈو کے تیروپور میں سڑک حادثہ، پولیس اہلکار سمیت چھ ہلاک تیروپور، 13 مئی (ہ س)۔ تیروپور ضلع کے ویلا کوول-کرور نیشنل ہائی وے پر پولیس چیک پوسٹ کے پاس آج علی الصبح سڑک حادثے میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار سمیت 6 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
یہ حادثہ ویلکوول-کرور قومی شاہراہ پر پیش آیا۔


تمل ناڈو کے تیروپور میں سڑک حادثہ، پولیس اہلکار سمیت چھ ہلاک

تیروپور، 13 مئی (ہ س)۔ تیروپور ضلع کے ویلا کوول-کرور نیشنل ہائی وے پر پولیس چیک پوسٹ کے پاس آج علی الصبح سڑک حادثے میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار سمیت 6 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہونے والے ٹرک کو پولیس اہلکار روی چندرن ہٹا رہے تھے۔ اس دوران ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں پولیس اہلکار روی چندرن، ٹرک ڈرائیور اور کار میں سوار چار افراد سمیت کل 6 افراد کی موت ہو گئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی۔ تمام لاشیں سرکاری اسپتال بھیج دی گئی ہیں۔ ابھی تک متوفیان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ویلا کوول پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande